الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شامونہ بادشاہ قیصرانی کی ڈگری جعلی ثا بت ہو نے پر رکنیت ختم کر دی

بدھ 17 دسمبر 2014 12:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے شامونہ بادشاہ قیصرانی کی جعلی ڈگری کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے پر عملدرآمد کرتے ہوئے رکنیت ختم کردی۔

(جاری ہے)

بدھ کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی مس شامونہ بادشاہ قیصرانی کی جعلی ڈگری رکھنے کے حوالے سے بہاولپور الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کی روشنی میں ان کی رکنیت ختم کردی ہے۔ شامونہ بادشاہ قیصرانی ڈیرہ غازی خان کے حلقہ پی پی 240 سے منتخب ہوئی تھیں۔ ضمنی الیکشن کا شیڈول جلد جاری کردیا جائے گا