دہشتگردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ایک پروفیسر اور 7طلباء کا تعلق چارسدہ سے ہے دو سگے بھائی بھی شامل
بدھ 17 دسمبر 2014 15:38
چارسدہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پشاور کے آرمی پبلک اسکول میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والے ایک پروفیسر اور 7طلباء کا تعلق چارسدہ سے ہے جن میں دو، دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔
(جاری ہے)
آرمی پبلک اسکول پشاور میں دہشت گردی کے واقعے میں شہید ہونے والوں میں کرنل سکندر کے بیٹے حیات اللہ، نویں جماعت کے طالب علم ننگیال احمد ،ان کے چھوٹے بھائی اور آٹھویں جماعت کے طالب علم صبور احمد اور حمزہ کا تعلق تحصیل چارسدہ کے علاقے تورنگ زئی سے تھا ‘ عزیر احمد کا تعلق شب قدر شہر ‘ نویں و دسویں جماعت کے طالب علم دو سگے بھائی سیف اللہ اور نوراللہ کا تعلق تحصیل شب قدر کے علاقے یاغی بند کانگڑہ سے تھا۔
دہشت گردوں کے حملے میں شہید پروفیسر نواب علی چارسدہ شہر میں پرانا بازار کے رہائشی تھے۔ تمام سات بچوں اور پروفیسر نواب علی کی میتیں ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائی گئیں جہاں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کر دیا گیا اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.