پی اے آر سی آڈیٹوریم میں 16 دسمبر کو پشاور کے سکول میں پیش آنیوالے واقعے پر تعزیتی و دُعائیہ اجلاس کا انعقاد
بدھ 17 دسمبر 2014 16:01
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 دسمبر 2014ء) پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ سب سے پہلا اقدام ہونا چاہیے اور اس عمل میں ہم سب کو ایک قوم بن کر ساتھ ساتھ چلنا ہو گا۔ پاکستان کو مضبوط بنانے سے ہی ہم سب کی بقاء ممکن ہے۔ ان خیالات کا اظہار PARC کے ممبر این آر ڈاکٹر ندیم امجد نے گزشتہ روز پشاور کے سکول میں ہونے والے انسانیت سوز اور المناک واقعے پر پی اے آر سی آڈیٹوریم میں ہونیوالے تعزیتی اور دُعائیہ اجلاس میں کونسل کے ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز پشاور میں ہونے والے اس دردناک واقعے سے ہم کو سبق حاصل کرنا چاہیے اور اپنے ارد گرد کے ماحول پر نظر رکھنی چاہیے۔ اگر ہم خود اپنے ملک کا خیال رکھیں گے اور ایک قوم بن کر رہیں گے تو کوئی بھی غیر ملکی عناصر ہمارے ملک میں دہشت گردی یا کسی بھی قسم کا نقصان نہیں کر سکے گا۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اس موقع پر ہم سب ان تمام گھرانوں کے دُکھ میں برابر کے شریک ہیں اور دُعا گو ہیں کہ خدا مشکل اور دُکھ کی اس گھڑی میں تمام والدین کو صبرِ جمیل عطاء فرمائے ۔ اس اجلاس سے ڈاکٹر شاہدمسعود ، ممبرPSD ، مسٹر ظفر حسن رضا ء ، ممبر فنانس ، سائنسدانوں اور کونسل کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور شہید ہونے والے کمسن بچوں کے ایثالِ ثواب کیلئے دعا کی گئی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ، دونوں ممالک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے لیے بھر پور اقدامات اٹھائے جائیں گے،وزیراعظم محمد شہبازشریف
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
فواد چوہدری نے بنیادی اصلاحات پر تمام سیاسی جماعتوں سے متفق ہونے کی اپیل کردی
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.