سانحہ پشاور نے پوری قوم کو غم میں ڈبودیا،معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے، مفتی محمد نعیم
بدھ 17 دسمبر 2014 18:12
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) جامعہ بنوریہ عالمیہ کے رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمد نعیم نے کہاکہ سانحہ پشاوردہشت گردوں کی بدترین کاروائی ہے جس نے پوری قوم کو غم میں ڈبودیا،معصوم بچوں کو خون میں نہلانے والے اللہ کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،مذموم کاروائیوں کا اسلامی تعلیمات سے کوئی تعلق نہیں، اسلام حالت جنگ میں بھی دشمنوں کی خواتین ،بچوں بوڑھوں اورحتیٰ کہ کھیت کھلیان کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دیتاہے ،تمام مذہبی طبقات المناک سانحہ کے شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک اور ان سے اظہار تعزیت کرتے ہیں۔
بدھ کو جامعہ بنوریہ عالمیہ میں ٹی وی انٹرویوکے دوران انہوں نے مزیدکہاکہ دشمن منظم منصوبہ بندھی کے ذریعے اسلام وپاکستان کوبدنام کررہے ہیں ایک طرف معصوم عوام ،بچوں ، بوڑھوں اور خواتین کو دہشت گردی کا نشانہ بناکر وطن عزیز کو مفلوج کرنے کی کوشش تو دوسری جانب مذموم کاروائیوں کو اسلام سے جوڑ کر اسلام کو عالمی سطحی پر بدنام کیاجاتاہے،تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کو لیت ولعل کے بجائے متحد ہوکر ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آن پہنچا ہے ،پشاور میں پارلیمانی پارٹیوں کے اجلاس کاانعقاد خوش آیندلیکن ان فیصلوں پر عملدرآمد بھی فی الفوریقینی بنایاجائے اور اس کوقانون تحفظ دیاجائے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
سودی ادائیگیوں کا حجم آمدن سے بھی زائد ہو گیا
-
وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایت پر گندم اسکینڈل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت
-
شیر افضل مروت کو چیئرمین پی اے سی نامزد کرنے پر حکومت کو تحفظات،نظر ثانی کا پیغام دیدیا
-
بلاول بھٹو زرداری کا روٹی ،کپڑا اور مکان کے ویژن پر کاربند رہنے کے عزم کا اظہار
-
مزدوروں کا معیارزندگی بلند کرنے کے لیے پرعزم ہیں: مریم نوازشریف
-
تمام ججز متفق ہیں کہ آئندہ کوئی بھی ادارہ عدلیہ میں مداخلت نہ کرسکے
-
باتوں اور ٹک ٹاک سے کچھ نہیں ہوتا، علی امین گنڈا پور
-
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند پر بھیجنے کی تیاری کرلی گئی
-
پاک برطانیہ علاقائی استحکام کانفرنس، دو طرفہ دفاعی تعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال
-
سیمنٹ کی بوریوں پر تاریخ اجراء اور ایکسپائری لکھنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی پنجاب کا ٹارگٹ ہے کہ جلد سے جلد پنجاب کی فضا کو ایسے زہر سے پاک کیاجائے : مریم اورنگزیب
-
سعودی عرب: مناہل العتیبی کو 11 برس قید کی سزا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.