پشاور سانحے پرتین روزہ سوگ، جماعت اسلامی خیر پور نے تمام سرگرمیاں معطل کردیں
بدھ 17 دسمبر 2014 21:29
خیر پور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) جماعت اسلامی خیر پور نے پشاور سانحے پرتین روزہ سوگ کااعلان کرتے ہوئے اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔بدھ کے روز فاروق اعظم چوک پرشہدا کی نمازہ جنازہ مولوی رحیم بخش شر کی امامت میں اداکی گئی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤ کارکنوں الخدمت فاؤنڈیشن کے رہنماؤں ورضا کاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے شرکت کی اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر حسن طارق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پشاور کا سانحہ تاریخ کابہت بڑا اورانتہائی افسوسناک واقعہ سقوط ڈھاکہ کے بعد دشمنوں اسی تاریخ کو دہشت گردی کے لئے بڑی تباہی سے دوچار کیا ہے۔
معصوم بچوں بے دردی سے شہید کرکے پوری قوم کوجنجھوڑ کررکھ دیا ہے پوراپاکستان رنج و الم میں ڈوبا ہوا ہے،ملک دشمن عناصر پاکستان بننے سے ابتک اسکے وجود کو تسلیم کرنے سے انکاری ہیں،اسکونقصان پہنچانے کے لئے کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے حکومت اورسیکورٹی ادارے ناکام نظر آتے ہیں غیر ملکی دہشت گرد،ایجنسیز ،موصد،سی آئی اے اور بلیک واٹرز واضع طور پر ملک میں دہشت گردی میں ملوث ہیں حکمرانوں اوراداروں میں جرائت نظر نہیں آتی کہ ان کانام کی کاروائی کریں جماعت اسلامی حکومت سے پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وہ فوری طور پر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن مکمل کرکے آئی ڈی پیز کواپنے علاقوں میں پہنچائیں اس موقع پر محمد اسلم آّرائیں ،عزیزالرحمن شر،ضیاء الدین شیخ،عبدالمنان شیخ، ثاقب منگی،سلطان حسن اورعبد الماجد بھی خطاب کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.