سانحہ پشاور کے سوگ میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے،آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی،

تمام سکولوں میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام

بدھ 17 دسمبر 2014 22:16

راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) سانحہ پشاور کے سوگ میں راولپنڈی ڈویژن کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج بند رہینگے۔ گزشتہ روز تمام سکولوں میں شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ آل پاکستان پرائیویٹ سکولز منیجمنٹ ایسوسی ایشن راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سانحہ پشاور کے شہداء کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کے لئے راولپنڈی ڈویژن کے تمام نجی تعلیمی ادارے آج بند رہیں گے۔

ایسوسی ایشن کی اپیل پر گزشتہ روز راولپنڈی ڈویژن کے تمام نجی تعلیمی اداروں میں معصوم بچوں اور اساتذہ کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ طلباء و طالبات کے ساتھ ساتھ اساتذہ نے بھی قرآن خوانی اور شہداء کے درجارت کی بلندی کے لئے فاتحہ خوانی کا اہتمام کیا۔

(جاری ہے)

سکولوں کی مختلف تقریبات میں طلباء و طالبات نے ہر حالت میں اپنا تعلیمی سفر جاری رکھنے کا عہد کیا ۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ارادے ، حوصلے اور جذبے پہلے سے بھی زیادہ بلند اور طاقت ور ہو گئے ہیں اور ہم اپنے ملک سے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔ابرار احمد خان نے دہشت گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ ساری قوم اس فتنہ کو کچلنے کیلئے متحد ہو جائے ۔ دہشت گردوں سے نفرت کی مہپم چلائی جائے۔ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ انہوں نے معصوم بچوں کی جانوں سے کھیل کر ہمارے کلیجے چھلنی کیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :