پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت ‘ امریکہ اور افغانستان ملوث ہیں‘ حافظ محمد سعید،
پاکستان ان تینوں ممالک کے ساتھ کھل کر بات کرے ‘ مودی کرزئی اور فضل الله ایک سازش کا حصہ ہیں ،سانحہ شہداء کی غائبانہ نماز جنازہ کے بعد میڈیا سے بات چیت
بدھ 17 دسمبر 2014 23:17
ملتان ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) جماعت الدعوة کے مرکزی امیر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارت ‘ امریکہ اور افغانستان ملوث ہیں‘ پاکستان ان تینوں ممالک کے ساتھ کھل کر بات کرے ‘ مودی کرزئی اور فضل الله ایک سازش کا حصہ ہیں یہ بات انہوں نے ملتان میں بدھ کی سہ پہر شہید عید گاہ میں سانحہ پشاور میں شہید ہونے والے معصوم بچوں اور اساتذہ کی غائبانہ نماز جنازہ پڑھانے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا کہ یہ وقت قوم کے اتحاد کا وقت ہے ‘ حکمران اے پی سی کا دائرہ بڑھائیں انہوں نے کہا کہ انڈیا افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں تخریب کاری کررہا ہے اور امریکہ اور افغانستان اس کی پشت پناہی کررہے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج آرمی چیف جنرل راحیل شریف افغانستان گئے ہیں امید ہے کھل کر بات کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج کے پاس پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی وارداتوں میں بھارتی ایجنسی راء کے ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں ۔
راء کے ایجنٹ وہ افغانستان میں موجود بھارت کے بائیس قونصلیٹ ہیں جو قندھار سے لوغر تک ہیں وہاں سے پاکستان میں دہشت گردی ہورہی ہے اور پاکستان میں دہشت گردی کے بعد دہشت گردی وہیں جا کر پناہ لیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ملک کی بقاء کا مسئلہ ہے وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے دہشت گردوں کو پھانسی کی سزا دینے کا فیصلہ ایک احسن اقدام ہے ۔ دہشت گردوں کو فوری سزائے موت دی جائے۔ حافظ سعید نے مزید کہا کہ عالم اسلام اور چین کو ساتھ ملا کر پاکستان دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کا کردار سب کے سامنے ہے اب وقت آگیا ہے عالم اسلام اٹھ کھڑا ہو اور متحد ہوکر پاکستان دشمن اور اسلام دشمن قوتوں کا مقابلہ کریں۔ انہوں نے کہاکہ یہود ی ہمارے دوست نہیں ہوسکتے یہ اسلام اور مسلمانوں کے دشمن ہیں قوم کو متحد ہوجانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ جو معصوم بچے اور اساتذہ شہید ہوئے ہیں ہم ان کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں انہوں نے کہا کہ سب اچھے لوگ وہ ہوتے ہیں جنہیں شہادت کا رتبہ ملے۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان فوج اور قوم سب ایک ہوجائیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں مسلح افراد نے فائرنگ کرکے پولیس سب انسپکٹر کو قتل کردیا
-
تحریک انصاف مذاکرات نہیں ڈیل کی درخواستیں دے رہی ہے، وزیراطلاعات سندھ
-
عوام کیلئے مہنگائی کا ایک اور "تحفہ"، بجلی مہنگی کر دی گئی
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
علی امین گنڈاپور پختونوں کے نام پر دھبہ اور غیرت پر سوالیہ نشان ہے
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
اگر 9 مئی والوں سے مذاکرات ہوئے تو پھر آئندبڑا سانحہ ہوسکتا ہے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.