پنجاب بھر کے تمام سرکاری ‘ پرائیویٹ اور نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو از سر نو مرتب کرنے کیلئے ڈی سی او صاحبان کو اپنے اضلاع میں میٹنگ کرنے کا حکم

بدھ 17 دسمبر 2014 23:19

سرگودھا ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17دسمبر 2014ء) حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے تمام سرکاری ‘ پرائیویٹ اور نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کو از سر نو مرتب کرنے کیلئے پنجاب بھر کے ڈی سی او صاحبان کو آج(جمعرات کو ) اپنے اپنے اضلاع میں میٹنگ کرنے کا حکم دیدیا ہے ذرائع کے مطابق سانحہ پشاور کے تناظر میں حکومت پنجاب نے صوبہ بھر کے 36 اضلاع میں سرکاری ‘ پرائیویٹ اور نجی تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کی جانچ پڑتال کرنے کا حکم دیا ہے اس ضمن میں ڈی سی او سرگودھا ثاقب منان نے آج ضلع بھر کے تمام تعلیمی اداروں‘ قانون نافذ کرنیوالے اور دیگر متعلقہ اداروں کے سربراہان کی صبح 10 بجے ڈی سی او آفس میں میٹنگ طلب کرلی ہے جس میں فیصلہ کیا جائیگا کہ سکولوں اور دیگر اداروں میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :