چینی صنعتکار مختلف مصنوعات کی تیاری میں گائے، بھیڑ کی کھال کی بجائے کتے کی کھال استعمال کرنے کو ترجیح دینے لگے
جمعہ 19 دسمبر 2014 14:47
بیجنگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 دسمبر 2014ء) چینی صنعتکار مختلف مصنوعات کی تیاری میں گائے ، بھیڑ کی کھال کی بجائے کتے کی کھال استعمال کرنے کو ترجیح دینے لگے جس پر غیر ملکیوں سمیت مقامی فلاحی تنظیموں نے سخت ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔چین کے ہوٹلوں میں کتوں کے گوشت سے بنائے گئے پکوان تو پہلے ہی کافی مقبول ہیں لیکن اب ان کی کھال سے صنعتکار مختلف مصنوعات تیار کر کے زیادہ منافع کما رہے ہیں،اس صورتحال کے باعث مقامی منڈیوں میں کتوں کی خریدوفروخت میں اضافہ ہو رہاہے۔
دوسری جانب مقامی اور غیر ملکی تنظیمیں انسان دوست سمجھے جانیوالے جانور کیساتھ ہونیوالے سلوک پرناراض ہیں ان تنظیموں نے دعویٰ کیا ہے کہ اب چین کی دوسری بڑی صنعت میں کتوں کی کھال سے دستانے، جوتے، ٹوپیاں، تھیلیوں سمیت دیگر مصنوعات تیار کی جا رہی ہیں۔(جاری ہے)
جانوروں کے حقوق کے حوالے سے کام کرنیوالی بین الاقوامی تنظیم پیپل فار دی ایتھیکل ٹریٹمنٹ آف اینیمنلزکے مطابق چین میں کتوں کی کھال سے بنائی جانے والی مصنوعات بیرون ملک بھی فراہم کی جا رہی ہے۔
پی ای ٹی اے کا کہنا ہے کہ چین کی مصنوعات استعمال کرنیوالے صارفین پہلے دیکھ لیں جو وہ پہن رہے ہیں وہ کس چیز کی کھال سے بنا ہوا ہے۔تنظیم کی جانب سے ایک تحقیقات کار کو نومبر 2014 میں چین بھیجا گیا تھا جہاں اس نے ایک پلانٹ کا دورہ کیا جہاں اسے بتایا گیا کہ 30 ہزار سے زائد کتوں کی لاشیں اس وقت گودام میں موجود ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ ایک وقت میں ایک پلانٹ میں اس قدر بڑی مقدار میں کھالیں موجود ہیں تو پورے چین میں صورتحال کیا ہو گی۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
-
دبئی میں بھکاریوں کیخلاف آپریشن، عید پر 396 بھکاری گرفتار
-
شہزادہ ہیری کے دورہ برطانیہ کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.