بالی ووڈ فلمی ستاروں کی جانب سے سانحہ پشاور پر بچوں کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جاری
پشاور واقعے کا سن کر بری طرح ٹوٹ گیا ہوں،عامر خان
ہفتہ 20 دسمبر 2014 11:26
ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 دسمبر 2014ء) بالی ووڈ کے فلمی ستاروں کی جانب سے پشاور میں سکول پر طالبان کے حملے میں بچوں کی شہادت پر تعزیت کا سلسلہ جاری ہے، تمام فنکاروں نے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، سانحہ پشاور پر حملہ میں معصوم بچوں کی جانیں جانے پر ہر آنکھ اشکبار ہے۔ امیتابھ بچن نے کہا کہ میں برے ترین اعمال کیساتھ سمجھوتہ کر سکتا ہوں لیکن معصومیت کے قتل کیساتھ نہیں۔
اداکارشاہ رخ خان نے کہا مجھے ان لوگوں سے نفرت ہے جنہوں نے ہمارے بچوں، مستقبل کو ہم سے دور کردیا۔(جاری ہے)
عامر خان نے کہا کہ پشاور واقعے کا سن کر بری طرح ٹوٹ گیا ہوں۔دیا مرزا نے کہا یہ ایک ہولناک صورتحال ہے،مذمت جیسے لفظ صرف الفاظ ہیں ، جنہیں بار بار دہرایا جاتا ہے ,ہمیں اس سے آگے بڑھنا ہوگا۔ پریانکا چوپڑا نے بچوں پر حملے کو بزدلانہ عمل قرار دیا۔
رتیش دیس مکھ نے واقعے کو انسانیت کی موت قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف پاکستان کا مسئلہ نہیں رہا اس کیلئے سب کو کھڑا ہونا ہوگا۔پرینیتی چوپڑا نے کہا کہ معصوم بچوں کی لاشیں کفن میں لپٹی ہوئی ہیں ان کے والدین آج کے بعد شائد ہی چین کی نیند نہیں سو پائیں۔ سوناکشی سنہا،سونم کپور ، اور شاہد کپور سمیت کئی فنکاروں نے بھی پشاور سانحے پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.