معصوم بچوں کو گولیوں سے چھلنی کردینا انسانیت کو شرما دینے کے مترادف ہے، چودھری رفعت ایڈوکیٹ

شہید ہونے والے طلبا نے اپنے خون کی قربانی دے کر بکھری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکردیاہے،مسلم لیگی رہنما

اتوار 21 دسمبر 2014 16:54

اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبار تازہ تارین ۔ 21 دسمبر 2014) پاکستان مسلم لیگ(ن) اسلام آباد کے سنیئر رہنما چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ معصوم بچوں کو گولیوں سے چھلنی کردینا انسانیت کو شرما دینے کے مترادف ہے،ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے مگر شرپسندوں اور ملک دشمنوں نے پشاور میں حصول تعلیم میں مصروف معصوم پھولوں پر ظلم وبربریت کی انتہاکردی-چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ ہے،یہ معصوم پھول ہمارا مستقبل تھے،دشمن نے ہمارے دل پر حملہ کیا ہے ،مگر ان کی یہ گزدلانہ کاروائی ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتی،حملے میں زخمی ہونے والے طلبا کے جرات مندانہ بیانات اورپوری قوم کے ایک پرچم تلے جمع ہوجانے کے بعد دشمن کو سمجھ جاناچاہیے کہ ہم وہ فولاد ہیں جو نہ توڑا جا سکتا ہے نہ پگھلایاجا سکتا ہے-چودھری رفعت ایڈووکیٹ نے کہاکہ شہید ہونے والے طلبا نے اپنے خون کی قربانی دے کر بکھری قوم کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھاکردیاہے-

متعلقہ عنوان :