کراچی : مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2سگے بھائیوں سمیت6افراد کو قتل، ملیر کے علاقے کھوکھراپار نمبر ایک میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم افراد کی مٹھائی کی دکان پر فائرنگ ،دکان پر موجود توصیف اور تنویرنامی دو بھائیوں سمیت 3 افراد شدید زخمی،ملزمان موقع سے فرار
اتوار 21 دسمبر 2014 19:30
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21دسمبر۔2014ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2سگے بھائیوں سمیت6افراد کو قتل کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار نمبر ایک میں موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم افراد مٹھائی کی دکان پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، جس کے نتیجے میں دکان پر موجود توصیف اور تنویرنامی دو بھائیوں سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوگئے۔
زخمیوں کو فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا تاہم توصیف اور تنویر راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ تیسرے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی جگہ سے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے 8 خول ملے ہیں، شواہد کی روشنی میں فائرنگ کا واقعہ فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا شاخسانہ نظر آتا ہے تاہم تفتیش کی تکمیل پر ہی واقعے کے محرکات کے بارے میں حتمی طور پر کچھ کہا جاسکتا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.