ماحولیاتی قوانین پر اطلاق کے جائز ے کے لئے خود بھی انسپکشن کروں گا، ڈاکٹر سکندر میندھرو
پیر 22 دسمبر 2014 16:15
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 دسمبر 2014ء)سندھ کے ماحولیات ‘ پارلیمانی امور اور ساحلی ترقی کے وزیر ڈاکٹر سکندر میندھرو نے ڈائریکٹر جنرل ادارہ تحفظ ماحولیات کو ہدایات دی ہیں کہ سندھ اسمبلی کی جانب سے قدرتی ماحول کے تحفظ کے لئے بنائے جانے والے تازہ قوانین سندھ انوائرنمنٹل پروٹیکشن ایکٹ 2014 سے صنعتی و کاروباری اداروں اور ان کی انجمنوں کو سرکلرکے ذریعے مناسب طریقے سے آگاہ کیا جائے اور ایسے تمام صنعتی و کاروباری و دیگر ادارے جو کسی بھی طور پر ایسے مواد کا اخراج کررہے ہیں جو ماحولیات کے لئے مضر ہیں ان کو بتایا جائے کہ ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کے لئے ان اداروں کو کس طرح کے اقدامات کرنے ہیں ۔
صوبائی وزیر نے اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ ماحولیاتی آلودگی پید ا کرنے والے تمام اداروں کو ایک سوالنامہ بھی ارسال کیاجائے جس میں ان اداروں کو ماحولیاتی قوانین سے آگاہی دینے کے ساتھ ساتھ آلودگی پیدا کرنے کے اسباب اور ان اسباب سے تحفظ کے طریقوں کو اختیار کرنے کی بابت آگاہ کیاجائے اور پوچھا جائے کہ تحفظ کے طریقوں کو اگر اختیار نہیں کیا گیا ہے تو آئندہ کتنے دنوں میں ان طریقوں پر عملدرآمد شروع کردیا جائے گا ۔(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ یہ جاننے کے لئے کہ صنعتی و کاروباری ادارے کس حد تک ماحولیاتی قوانین پر عملدرآمد کررہے ہیں وہ بذات خود بھی دورہ کرکے جائزہ لیں گے اور اس مقصد کے لئے ادارہ تحفظ ماحولیات کی انسپکشن ٹیمیں بھی جائزہ لیں اور رپورٹ پیش کریں ۔
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.