فیس بک یا سوشل نیٹ ورک پر ہمارا کوئی پیج نہیں ہے،جامعہ دارالعلوم کراچی

پیر 22 دسمبر 2014 19:14

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔22دسمبر 2014ء) جامعہ دارالعلوم کراچی نے واضح کیا ہے کہ فیس بک یا سوشل نیٹ ورک پر ہمارا کوئی پیج نہیں ہے‘ جامعہ دارالعلوم کراچی کے معاون خصوصی محمد اشرف ملک کے مطابق معلوم ہوا ہے کہ سوشل میڈیا (فیس بک‘ ٹوئیٹر وغیرہ) پر کچھ لوگوں نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا کوئی پیج بناکر اس میں جامعہ دارالعلوم کراچی کی طرف سے کچھ باتیں شائع کی ہیں۔

(جاری ہے)

جامعہ دارالعلوم کراچی کی طرف سے یہ واضح اعلان کیا جاتا ہے کہ دارالعلوم کراچی کا سوشل میڈیا کا کوئی پیج نہیں ہے اور جو پیج بنایا گیا ہے وہ سراسر جعلی ہے اور اس پر جو باتیں آرہی ہیں جامعہ دارالعلوم کراچی کا اس سے کوئی تعلق نہیں اور جامعہ دارالعلوم کراچی کی طرف ان کو منسوب کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے مزید معلومات کیلئے جامعہ دارالعلوم کراچی کے فون نمبرز 35049774-6 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :