فیصل آبا:سمندری میں مخالفین کی فائرنگ ، نو جوان قتل

منگل دسمبر 17:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) سمندری کے نواح میں مخالفین نے فائرنگ کر کے نو جوان قتل کر دیا،جبکہ راہگیر زخمی ہو گیا،، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر سمندری کے علاقہ چک نمبر388گ ب کا رہائشی 30سالہ محمد اشرف ولد حسن صبح کے وقت گھر سے جارہا تھا کہ اس کے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں گولیاں لگنے سے موقع پر ہی چل بسا جبکہ فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے راہگیر محمد رزاق کو تشویش ناک حالت کے باعث ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے ، متعلقہ پولیس نے اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعش کو تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال مارچری یونٹ منتقل کر دیا

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments