سزائے موت سے پابندی اٹھنا خوش آئند ہے، سزاؤں کے معاملے پر کسی تفریق سے کام نہ لیا جائے ،سراج الحق،
قاتل کو معافی کا اختیار صرف ورثاء کے پاس ہی ہے، مسائل کا حل ہی آئین و قانون پر عملدرآمد میں ہے ، امیر جماعت اسلامی
منگل 23 دسمبر 2014 22:49
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہاہے کہ سزائے موت سے پابندی اٹھنا خوش آئند ہے، سزاؤں کے معاملے پر کسی تفریق سے کام نہ لیا جائے ، قاتل کو معافی کا اختیار صرف ورثاء کے پاس ہی ہے، ملکی مسائل کا حل ہی آئین و قانون پر صحیح معنوں میں عملدرآمد سے ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ”آن لائن“ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
امیر جماعت اسلامی نے کہاکہ سزائے موت سے پابندی اٹھنا خوش آئند ہے۔(جاری ہے)
ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ سزاؤں کے معاملے پر کسی تفریق سے کام نہیں لیا جانا چاہیے ۔ انہوں نے سپریم کورٹ او ر دیگر عدالتوں سے سزا پانے والے افراد بارے سوال کے جواب پر کہاکہ اس معاملے پر کسی بھی تفریق سے کام نہیں لیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عالمی دباؤ پر ایک عرصہ تک سزائے موت کو معطل رکھاگیا حالانکہ قصاص میں زندگی ہے ۔
انہوں نے کہاکہ اسلام میں قاتل کو معافی کا اختیار صرف ورثاء کے پاس ہے اگر کسی مقتول کے ورثاء چاہیں تو قاتل کو معا ف کرسکتے ہیں اس کے علاوہ کوئی طریقہ کار نہیں ہے۔ ایک اور سوال پر امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ملکی مسائل کا حل آئین و قانون پر صحیح معنوں میں عملدرآمد میں ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.