بھارتی حکومت کا ایڈز پروگرام سمیت صحت کے بجٹ میں 20فیصد کمی کا اعلان

منگل 23 دسمبر 2014 23:16

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 دسمبر 2014ء ) بھارتی حکومت نے ایڈز پروگرام سمیت مالی سال 2014-15ء کے لئے مختص صحت کے بجٹ میں 20فیصد کمی کا اعلان کردیاجبکہ بھارت میں پہلے ہی دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں صحت کیلئے بجٹ انتہائی کم رکھا جاتاہے ۔

(جاری ہے)

وزارت صحت کے حکام نے عالمی میڈیا کو بتایا کہ صحت کے بجٹ میں 5ارب روپے کمی کی گئی ہے جس سے مختلف منصوبے متاثر ہونے کا اندیشہ ہے ۔ بھارت اپنی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی )کا صرف ایک فیصد صحت عامہ پر لگاتا ہے جبکہ چین میں تین فیصد اور امریکہ میں 8.3فیصد صحت پر لگایا جاتا ہے ۔ وزارت خزانہ نے ایچ آئی وی ایڈز پروگرام کیلئے بھی مختص فنڈز میں 30فیصد کمی کردی ہے جبکہ بھارت دنیا میں ایڈز کے مریضوں کا تیسرا بڑا ملک ہے

متعلقہ عنوان :