کراچی،انٹر اکیڈمی کرکٹ‘ پی آئی اے اور کسٹم اکیڈمی کی کامیابی
بدھ 24 دسمبر 2014 18:19
کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پی آئی اے اکیڈمی اور کسٹم اکیڈمی نے بالترتیب امن اکیڈمی اور نیشنل بینک اکیڈمی کو شکست سے دوچار کرکے فیوچر اسٹار انٹر اکیڈمی انڈر 15کرکٹ ٹورنامنٹ میں پورے پوائنٹس اپنے کھاتے میں درج کرائے۔پی آئی اے اکیڈمی کے سید شعیب احمد اور کسٹم اکیڈمی کے رمیل آفتاب مین آف دی میچ قرار دئے گئے۔نذیر حسین ینگ فائٹر کرکٹ گراوٴنڈ پر امن اکیڈمی نے پی آئی اے اکیڈمی کیخلاف پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور 18اوورز میں105رنز کا مجموعہ تمام وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا۔
علی حسین 21، احسان احمد 19اورآریان علی 14رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔ حمزہ کریم کے ہاتھ 3وکٹ لگے اور شعیب احمد کو ایک وکٹ ملی۔پی آئی اے اکیڈمی کو مطلوبہ ہدف 4وکٹوں پر حاصل ہوگیا۔(جاری ہے)
جب سید شعیب احمد43اورعون عباس 35رنز نے عمدہ باری کھیلی۔ اصغر خان، وہاج خان اور سمیر احمد نے ایک ایک وکٹ باہم تقسیم کیں۔کسٹم اکیڈمی نے نیشنل بینک کے خلاف پہلے بیٹنگ کی اوررمیل آفتاب کے 74اورایس ایم شہیر کے 41رنز کی بدولت مقررہ 20اوورز میں 3وکٹوں پر 157رنز اکھٹا کئے۔
عارش علی اور امان ندیم نے ایک ایک حریف بیٹسمینوں کا شکار کیا۔نیشنل بینک اکیڈمی جوابی بیٹنگ میں 18.4اوورز میں پویلین لوٹ گئی جب اسکور بورڈ پر 107رنز کا ہندسہ آویزاں تھا۔عارش علی 29رنز کے ساتھ اپنی ٹیم کے نمایاں بلے باز رہے جبکہ بلال خان 18اورمحمد جمیل 14رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ ایم نذیر علی نے عمدہ بولنگ کی اور 4وکٹیں اپنے نام کیں جبکہ محمد بدر اور عباد شاہ نے 3,3حریف بلے بازوں کوکریز چھوڑنے پر مجبور کیا۔ایمپائرز محمداصغر، محمد یونس اورعامل حسین تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ڈی او کے بی کرکٹ ٹورنامنٹ مستنگ کلیمنگ نے جیت لیا
-
کرکٹ سیریزکے ٹکٹس کی فروخت میں بے ضابطگیاں، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کردیں
-
ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ٹیم کا اعلان مئی کے وسط میں کیے جانیکا امکان
-
باسط علی نے ٹی20 ورلڈکپ کیلئے اپنے 15 رکنی اسکواڈ سے محمد عامر کو اسکواڈ سے باہر کردیا
-
فٹبال لیگ سیری اے، پہلی بار خواتین پر مشتمل ریفریز کا تقرر
-
پنک گیمزکا افتتاح وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جانب سی (کل) کئے جانے کا امکان
-
پاکستان کی خاتون کوہ پیماء نائلہ کیانی اگلے ماہ نیپال میں دنیا کی پانچویں بلند چوٹی مکالو کو سر کریں گی
-
جنوبی افریقہ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ء کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
ٹی ٹونٹی میں ناقص کارکردگی کی بنیاد پر ون ڈے ٹیم سے ڈراپ کرنے پرمایوسی ہوئی : خوشدل شاہ
-
’ہندوستانی امیر لوگ ، وہ غریب ممالک کی ٹی ٹونٹی لیگز میں نہیں کھیلنا چاہتے‘: وریندر سہواگ کا متکبرانہ بیان
-
آل واپڈاانٹریونٹ کبڈی ایشین سٹائل ٹورنامنٹ فیسکو گراؤنڈ میں جاری
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل رضوان، اعظم خان، حارث رئوف کی انجری کی اپ ڈیٹ سامنے آگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.