لاہور، پنجاب یونیورسٹی نے6امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

بدھ 24 دسمبر 2014 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) پنجاب یونیورسٹی نینگہت نورین دخترناصر جمیل کوساوتھ ایشین سٹڈیز کے مضمون میں ان کے”امریکہ کی دہشت گردی کی جنگ : مذہبی انتہا پسندی پر اسکے اثرات (2001-2011)‘ کے موضوع پرسید محمد اسماعیل ولدسید شبیر حسین کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے”امام جصاص کا منہج استنباط احکام، تحقیقی و تجزیاتی مطالعہ “کے موضوع پر ،سیدہ فریحہ ارم رضوی دخترسید شبیر حسین کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے”والدین کی بدسلوکی اور پرورش کے طریقوں کا نوجوانوں کے کرداری جذباتی مسائل اور تعلیمی حصول سے تعلق کی تحقیق “کے موضوع پرعائشہ ہارون دختر ہارون راشد کواپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں ان کے”والدین کے پرورش کے طریقوں ،والدین کے اعمال اور سکول جانے والے لڑکوں میں مخالفانہ رویوں کے مابین تعلق کی تحقیق“کے موضوع پر،شمائلہ رانی دخترناصر احمد کوریاضی کے مضمون میں ان کے”f (T) کشش ثقل میں کچھ دلچسپ مسائل کا مطالعہ “کے موضوع پراور مدیحہ ساحرخان دخترمنیر حسین خان کوکمیسٹری کے مضمون میں ان کے”کثیر الحلقوی مرکبات کی علیحدگی اور تیاری“کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔