فیصل آباد،حافظ محمد سعید کی ہدایت پر وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے گرم بستر روانہ کردئیے گئے
بدھ 24 دسمبر 2014 21:24
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر 2014ء) جماعة الدعوة کے امیر حافظ محمد سعید کی ہدایت پر وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے گرم بستر روانہ کردئیے گئے۔ روانہ کیے گئے سامان میں 10 لاکھ روپے مالیت کے1,000 گرم بستر شامل ہیں۔ جماعة الدعوة کے مرکزخیبرنشاط آباد سے امدادی سامان کی روانگی کے موقع پرانچارج فلاح انسانیت فاؤنڈیشن فیصل آبادڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جماعة الدعوة کے رضاکار بنوں میں آئی ڈی پیز کی امداد کے لیے روز اول سے امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
آئی ڈی پیزشدید سردی کے موسم میں بے سرو سامانی کے عالم میں جی رہے ہیں۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن نے اس موقع پر بھی متاثرین سیلاب کو تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیا۔(جاری ہے)
وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں میں گرم بستر اور جرسیوں کی اشد ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ متاثرین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے وزیرستان آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کیلئے گرم بسترروانہ کیے گئے ہیں۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئی ڈی پیز کو مشکل کی اس گھڑی میں تنہائی کا احساس نہیں ہونے دیں گے اور ہر سطح پر ان کی بھرپور مدد کی جائے گی۔ بنوں کے متاثرہ خاندانوں کی امداد کے لیے فیصل آباد سے مزید بڑے پیمانے پر امدای سامان روانہ کیا جائے گا۔ فلاح انسانیت فاؤنڈیشن ہر متاثرہ گھرانے کو بستر فراہم کرے گی۔ان کے معمولات زندگی بحال ہونے تک ہماری امدادی سرگرمیاں جاری رہیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.