دہشتگردی کیخلاف بڑے فیصلے کرنے کا وقت آگیا: آرمی چیف
بدھ 24 دسمبر 2014 21:28
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف جراتمندانہ فیصلوں کو وقت آن پہنچا ہے۔وزیراعظم کے زیر صدارت اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے ناسور نے ملک کو بڑا نقصان پہنچایا ہے۔ دہشتگردوں کیخلاف جراتمندانہ اور بڑے فیصلوں کو وقت آن پہنچا ہے۔
وقت آگیا ہے کہ دلیرانہ فیصلے کئے جائے اور ان پر عملدرآمد کیا جائے۔ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاک فوج حکومت کیساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف متحد ہو کر جیتیں گے۔ آرمی چیف نے کہا کہ ٓئندہ نسلوں کیلئے دہشتگردی کا خاتمہ ہمارا اولین فرض ہے۔ متحد ہو کر ہی دہشتگردی کیخلاف جنگ جیتی جا سکتی ہے۔(جاری ہے)
اس سے قبل پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے بتایا کہ فوج نے دہشتگردوں کیخلاف مختلف آپریشن شروع کر رکھے ہیں۔
ضرب عضب اور خیبر ون آپریشن کامیابی سے جاری ہیں۔ دہشتگردوں کے خاتمے تک ضرب عضب آپریشن جاری رہے گا۔ ضرب عضب میں اب تک 2100 سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ آپریشن ضرب عضب میں 190 جوان شہید ہوئے۔ ایساف اور افغان فورسز نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ پاک افغان سرحد کے قریب اب تک آپریشن میں 150سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں۔ تحریک طالبان کیخلاف ایساف اور افغان انٹیلی جنس کا آپریشن آگے بڑھ رہا ہےمزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.