بالی ووڈ میں نیا ٹرینڈ: فلم”شمیتابھ“کا آڈیو ٹریلر جاری

جمعرات 25 دسمبر 2014 12:12

بالی ووڈ میں نیا ٹرینڈ: فلم”شمیتابھ“کا آڈیو ٹریلر جاری

ممبئی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25 دسمبر 2014ء)امیتابھ بچن اور دھنوش کی نئی بالی ووڈ فلم”شمیتابھ“کا آڈیو ٹریلر جاری کردیا گیا۔بالی ووڈ میں ایک نیا ٹرینڈ متعارف رواتے ہوئے پہلی بارآڈیو ٹریلر جاری۔جی ہاں بالکل امیتابھ بچن اور دھنوش کی نئی فلم”شمیتابھ“کا آڈیو ٹریلر باقاعدہ طور پر جاری کردیا گیا ہے جس میں امیتابھ اپنی دبنگ آواز میں ڈائیلاگ بازی کرتے سنے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

بالی ووڈ کو چینی کم اور پا جیسی بلاک بسٹر فلمیں دینے والے رائٹر و ہدایتکار آر بالکی کی اس فلم میں لیجنڈری امیتابھ بچن اور تامل سپر اسٹار دھنوش کے علاوہ کم ہاسن کی چھوٹی صاحبزادی اکشرا ہاسن اور ریکھا مرکزی کردار ادا کررہی ہیں۔یہی نہیں سنیل للا،آر بالکی،راکیش جھن جھن والا،امیتابھ اور ابھیشک بچن سمیت دیگر بینرز کی پروڈیوس کردہ اس فلم میں فلمسازو ہدایتکار کرن جوہر،روہت شیٹھی،مہیش بھٹ،انوراگ باس،راکیش اوم پرکاش مہرا،راجکمار ہرانی،گوری شندے،جاوید اختر،بونی کپوراور ایکتا کپوربھی مہمان اداکار کی حیثیت سے نظر آئیں گے۔الایا راجا کا میوزک اور انتہائی مختلف کہانی لیے یہ فلم شمیتابھ ایروس انٹرنیشنل کے تحت اگلے برس6فروری کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔