مسلم لیگ (ن) حیدرآباد کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ منائی گئی
جمعرات 25 دسمبر 2014 20:16
حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع حیدرآباد کی جانب سے وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی 65 ویں سالگرہ یوسی 18 گوٹھ باغ حاجی بھٹی تعلقی لطیف آباد، حیدرآباد میں یوسی صدر افضل حسین بھٹی اور فرحان علی بھٹی کے زیر اہتمام، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلع صدر محمد حنیف صدیقی کی زیر صدارت نہایت عقیدت اور احترام سے منائی گئی۔
وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سالگرہ کا کیک ضلع صدر محمد حنیف صدیقی نے کاٹا اور وزیراعظم پاکستان کو 65 ویں سالگرہ کی مبارک بھی دی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلع صدر محمد حنیف صدیقی نے کہا کہ 25 دسمبر وزیراعظم کی سالگرہ کا دن ہے اور اس خوشی کے موقع پر انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ ضلع کے صدر نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ملک کے استحکام اور بقا کیلئے بیشمار قربانیاں دی ہیں، وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ملک ترقی کررہا ہے اور دہشتگردی کے خاتمی کیلئے پارٹی قیادت ملک کی دوسری جماعتوں کو اعتماد میں لے کر دہشتگردی خلاف جنگ کررہی ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.