وزیراعظم نے پاکستان (ن) لیگ کے ناراض اراکین کے تحفظات بارے تفصیلات طلب کرلیں
جمعرات 25 دسمبر 2014 20:48
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ناراض اراکین اور ان کے تحفظات کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی ہیں جبکہ پارٹی کو فعال بنانے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کیلئے مختلف ناموں پر غور شروع کردیا ہے ، اہم حکومتی ذرائع کے مطابق میاں محمدنواز شریف دہشتگردی کیخلاف دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مشترکہ لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی کارکردگی کو بہتر بنانے اور پارٹی کو فعال کرنے کیلئے بھی متحرک ہوچکے ہیں ۔
اس حوالے سے انہوں نے نئی سیاسی حکمت عملی وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس سے متعلق پارٹی کی مرکزی قیادت سے باہمی مشاورت کے بعد آئندہ کا لائحہ عمل طے کیاجائے گا ۔ ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف جنوری کے پہلے ہفتے میں پارٹی کا اہم اجلاس طلب کرینگے جس میں سب سے اہم نقطہ پارٹی کے وہ اراکین جو کسی اختلافات کی وجہ سے ناراض ہیں اوردیگر سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں کے تحفظات کا تفصیلی جائزہ لینا ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.