ضلعی انتظامیہ کاشہر بھر کے تمام ٹاؤنز میں ایل پی جی گیس کی فروخت پراوور چارجنگ کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن
جمعرات 25 دسمبر 2014 22:49
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء ) ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر کے تمام ٹاؤنز میں ایل پی جی گیس کی فروخت پراوور چارجنگ کرنے والے دکان داروں کی خلاف سخت کریک ڈاؤن کیا اور درجنوں دکان داروں پر جرمانہ عائد کرنے کے ساتھ ساتھ ان کو حوالات میں بند کروا دیا ۔ ڈی سی او لاہور کیپٹن محمد عثمان نے ایل پی جی گیس پر اوور چارجنگ کی متعدد شکایات پر نوٹس لیتے ہوئے تمام پرائز کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ وہ اوور چارجنگ کرنے والے دکان داروں کے خلاف کاروائی کریں ۔
تا کہ شہریوں کو اوگرا کے مقرر کردہ نرخوں پر ایل پی جی گیس دستیاب ہو ۔جس پر کاروائی کرتے ہوئے 86دکان داروں کو گرفتار کر لیا گیا ۔ جب کہ ان پر ایک لاکھ بتالیس ہزار جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ ٹی ایم اے اقبال ٹاؤن نے نیاز بیگ روڈ پر کاروائی کرتے ہوئے ایل پی جی گیس کے فروخت پر اوور چارچنگ کوتے ہوئے آٹھ افراد کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے)
عزیزبھٹی ٹاؤن کے اے ٹی او ایف نے ہربنس پورہ سے آٹھ، تحصیل کینٹ سے آٹھارہ، ٹی ایم او عزیز بھٹی ٹاؤن نے چھ، ٹی ایم اے نشتر ٹاؤن نے گرین ٹاؤن سے نو، سمن آباد ٹاؤن سے دو،داتاٹاؤن سے چھبیس جبکہ تحصیل رائے ونڈمیں سے پندرہ دکان داروں کو حراست میں لیا گیا۔ جبکہ پرائس کنٹرول مجسٹر یٹس نے دیگر علاقوں سے بھی متعدد دکان داروں کو بھی حراست میں لیا۔
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.