پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سمت کاتعین کیاگیاہے،افراسیاب خٹک،
ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،افغانستان بارے پاکستان کی پالیسی بدل چکی ہے، گفتگو
جمعرات 25 دسمبر 2014 23:08
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25دسمبر 2014ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماافراسیاب خٹک نے کہاہے کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سمت کاتعین کیاگیاہے ،اسپیڈی ٹرائل کورٹس کے قیام کے علاوہ کوئی چارہ نہیں تھا،افغانستان بارے پاکستان کی پالیسی بدل چکی ہے ،اس کافائدہ پاکستان کوہوگا۔
(جاری ہے)
نجی ٹی وی پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے افراسیاب خٹک نے کہاکہ پارلیمانی رہنماوٴں کے اجلا س میں فوجی عدالتوں کے قیام کی ہم نے مخالفت کی تھی کیونکہ ہم نے آمریتوں کے دورمیں بھی دکھ جھیلے ہیں تاہم اس اجلاس میں طویل بحث ہوئی اورصاف ظاہرتھاکہ اگرہم کسی نتیجے پرنہیں پہنچیں گے توایسی صورتحال سے کیسے نکلیں گے ،ہمارے پاس اس کے سواکوئی چارہ نہیں تھا۔
انہوں نے کہاکہ اس وقت جوعدالتیں قائم کی جارہی ہیں ان کاوقت مقررہے اجلاس میں ہم نے ملک کودہشتگردی سے پاک کرنے کی سمت کاتعین کیاجس کی اپنی اہمیت ہے ،اورالمیوں کوروکنے کیلئے ملٹری کورٹس کاقیام عمل میں لایاگیا۔انہوں نے کہاکہ افغانستان کے ساتھ مفاہمت بڑھی ہے ،اوراب ہماری افغان پالیسی بدل گئی ہے اورپچھلے دوماہ میں پاک افغان فوج نے ایک دوسرے سے تعاون کیااس سے پاکستان کافائدہ ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.