لاہور ہائیکورٹ نے ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی صنعتوں کے خلاف کاروائی کے لئے دائر درخواست پر گرین کمیشن بنانے سے متعلق تجاویز طلب کر لیں۔
جمعہ 26 دسمبر 2014 14:44
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 دسمبر 2014ء) لاہور ہائیکورٹ کے روبرو درخواست گزار شیراز ذکاءنے موقف اختیار کیا کہ قوانین اور عدالتی احکامات کے باوجود ہوائی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں کے خلاف کاروائی نہیں کی جا رہی جس سے ماحولیاتی آلودگی میں شدید اضافہ ہوا ہے۔
(جاری ہے)
عدالتی معاون احمد رافع عالم نے عدالت کو آگاہ کیا کہ انوائرمینٹل پروٹیکشن اتھارٹی ماحولیاتی آلودگی کا سبب بنے والے صنعتی یونٹس کے خلاف کاروائی کا مجاز ادارہ ہے۔
فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے گرین کمیشن قائم کیا جانا شہریوں کے مفاد میں ہے۔لاہور چیمبر آف کامرس کے وکیل شہرام سرور نے جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مہلت طلب کر لی۔جس پر عدالت نے تمام فریقین کو گرین کمیشن کے قیام کے حوالے سے تجاویز پیش کرنے کی ہدائت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت بارہ جنوری تک ملتوی کر دی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.