ژوب کے وفاق سے متعلق اہم ترقیاتی منصوبوں پر جلد عملدرآمد کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو آگاہ کردیاہے،جعفر مندوخیل،

ژوب و دیگر علاقوں کیلئے بجلی کی فراہمی بنیادی ضرورت ہے ، علاقے کے وفاق سے متعلق بنیادی مسائل حل کروانے کیلئے مزید جدوجہد کرنی پڑیگی ، صدر مسلم لیگ بلوچستان

جمعہ 26 دسمبر 2014 20:18

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان مسلم لیگ بلوچستان کے صدر و صو بائی وزیر ریونیو ایکسائز اور ٹرانسپورٹ شیخ جعفرخان مندوخیل نے کہا ہے کہ ژوب کے وفاق سے متعلق اہم ترقیاتی منصوبوں پر جلد عملدرآمد کیلئے صدر مملکت ممنون حسین کو آگاہ کردیاگیا ہے تاکہ ژوب کیلئے ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان قومی شاہراہ براستہ دھانہ سر کی تعمیر پر جلد کام کا آغاز ہوسکے کیونکہ یہ قومی شاہراہ کوئٹہ سے ژوب تک تکمیل تک پہنچ چکا ہے اور اس کے ثمرات ظاہر ہونے لگے ہیں تاہم یہ قومی شاہراہ ژوب تا ڈیرہ اسماعیل خان تکمیل کو پہنچنے کے بعد نہ صرف ژوب بلکہ پورے بلوچستان کیلئے ترقی اور خوشحالی کے راستے کھول دیگا صدرمملکت ممنون حسین کے حالیہ دورہ بلوچستان کے موقع پر انہوں نے اس شاہراہ کی تکمیل پر وفاق کی جانب سے فوری کام کا آغاز کرنے پر زوردیا جبکہ ژوب و دیگر علاقوں کیلئے گیس کی فراہمی کا مسئلہ بھی صدر کے سامنے رکھاگیا جعفرمندوخیل نے کہاکہ ژوب اور دیگر علاقوں کیلئے بجلی کی فراہمی بھی ایک بنیادی ضرورت ہے اس وقت جو بجلی فراہم کی جارہی ہیں وہ ناکافی ہے کیونکہ یہ بجلی گھریلو اور زرعی و دیگر ضروریات پورا نہیں کرپارہی ہے اور یہی وہ بنیادی مسائل ہیں جس پر وہ وفاق کو خصوصی توجہ دینی ہو گی ہم اس سے پہلے بھی کئی بار ان بنیادی مسائل پر وفاق سے بات کرچکے ہیں مگر ان پر کام کے آغاز میں سست روی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے امید ہے کہ صدر مملکت ممنون حسین ہمارے ان مسائل پر وفاقی حکومت سے ضرور بات کرینگے اور ہمیں اس کی یقین دہانی بھی کرائی گئی ہے جعفرمندوخیل نے کہاکہ ہمیں ژوب کے وفاق سے متعلق بنیادی مسائل کو حل کروانے کیلئے مزید بھی جدوجہد کرنی پڑیگی کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ ژوب بلوچستان کو خیبر پختونخواء اور پنجاب سے ملانے کیلئے ایک جنکشن کا کردار ادا کریں اور ویسے بھی ژوب تینوں صوبوں کو ملانے کیلئے ایک سنگم پر واقع ہے ۔