پنجاب حکومت گیس بحران کی براہ راست ذمہ دار ہے ‘پاکستان عوامی تحریک،
رائٹ ایٹ سورس فارمولہ پر نظر ثانی کی جائے ،حکومت عوامی تحریک کے خلاف منفی پراپیگنڈہ بند کر دے ، عوامی تحریک کی جائزہ کمیٹی کا اجلاس ڈاکٹر رحیق عباسی،سابق گورنر غلام مصطفی کھر،خرم نواز گنڈا پور و دیگر کی شرکت
جمعہ 26 دسمبر 2014 20:37
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء ) پاکستان عوامی تحریک کی تنظیمی جائزہ کمیٹی کے اعلیٰ سطحی اجلاس میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ،گیس کی بندش اور ایل پی جی کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا،اجلاس میں قرار دیا گیا کہ پنجاب میں گیس کی بندش اور بحران کے براہ راست ذمہ دار وزیر اعلیٰ پنجاب ہیں جنہوں نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں آنکھیں بند کر کے رائٹ ایٹ سورس فارمولہ پر دستخط کیے اور پنجاب میں کروڑوں چولہے بجھا دئیے۔
اجلاس مرکزی صدر ڈاکٹر رحیق اھمد عباسی کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر ،مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور،چوہدری مظہر حسین،ساجد بھٹی،جواد حامد،راجہ زاہد،احمد نواز انجم اور شعیب طاہر نے شرکت کی ۔(جاری ہے)
اجلاس میں مطالبہ کیا گیاکہ وفاقی اور صوبائی حکومت ایل پی جی کی قیمتیں کنٹرول کرے اور پنجاب حکومت رائٹ ایٹ سورس فارمولے پر نظر ثانی کیلئے مفادات کی مشترکہ کونسل سے رجوع کرے ،ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے پاکستان عوامی تحریک کے خلاف حکومتی سپانسرڈ منفی پراپیگنڈہ مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ حکمران باز آ جائیں اور قومی یکجہتی کی فضا کو خراب نہ کریں ،پیسے دے کر سیاسی جلسوں میں کارکنوں کو لانا عوامی تحریک کی نہیں حکمران جماعت کا کلچر ہے ،عوامی تحریک کے نظریاتی کارکن اصولوں کیلئے جان اور مال کی قربانیاں دینے کی تاریخ رکھتے ہیں ،انہوں نے کہ اکہ حاجن میمونہ نامی خاتون کا پاکستان عوامی تحریک سے کبھی کوئی تعلق نہیں رہا ،سابق گورنر پنجاب غلام مصطفی کھر نے کہا کہ ایک مہینے سے پنجاب کے عوام گیس بحران کی وجہ سے انتہائی اذیت کا شکار ہیں ،بچے،خواتین بھوکے سو رہے ہیں ،مگر افسوس حکمرانوں نے اس بحران کو حل کرنا تو دور کی بات اس کی شدت میں کمی لانے کیلئے بھی کچھ نہیں کیا۔
حکمران ایل پی جی کے لائسنس کنٹرول کر سکتے ہیں تو اس کی قیمتیں کنٹرول کرنے میں بے بس کیوں ہیں ۔مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا ہ پور نے کہاکہ سانحہ پشاور کی وجہ سے عوام خاموش ہوئے اگر حکمرانوں نے اس خاموشی اور مفاہمت کو اپنے مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی توس کے بڑے بھییانک نتائج برآمد ہونگے ،انہوں نے کہا کہ بیڈ گورننس کی وجہ سے عوام اذیت ناک شب و روز گزار رہے ہیں،دسمبر میں جون والی بجلی کی لوڈ شیڈنگ ان حکمرانوں کی مجرمانہ نا اہلی ہے۔مزید اہم خبریں
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کا شیخ طہنون بن محمد النہیان کے انتقال پر اظہار افسوس
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار او آئی سی کے اجلاس میں شریک رہنمائوں اور وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ
-
ترقی پذیر ایشیائی ممالک میں 2050 تک 60 سال سے زائد عمر والوں کی تعداد 1.2 ارب ہوجائیگی
-
بلوچستان کے ضلع دکی میں دو بم دھماکوں میں ایک شخص ہلاک اور سی ٹی ڈی کے دو اہلکاروں سمیت 18افراد زخمی
-
حکومت سی پیک فیز ٹو کا آغاز جلد شروع کرنے کے لئے پرعزم ہے، احسن اقبال
-
سرکاری ہسپتالوں کے حالات انشاء اللہ بتدریج بہتر ہو جائیں گے‘ خواجہ سلمان رفیق
-
محمودخان اچکزئی نے غیر قانونی قبضے کے الزامات پر نگران وزیر اطلاعات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو 20 ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا
-
بانی پی ٹی آئی نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا
-
علی امین گنڈا پور کے خلاف غیر قانونی اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
آئندہ مالی سال میں وزیراعلی کے ترجیحی منصوبوں کیلئے 245 ارب مختص کرنے کا پلان
-
وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودی عرب انتہائی کامیاب رہا ، ورلڈ اکنامک فورم میں غزہ بارے ان کے موقف کو بھرپور پذیرائی ملی، ڈیجیٹل حقوق کا تحفظ ضروری ہے، دیہی معیشت میں کسانوں کا بڑا حصہ ہے، ..
-
رانا ثنا اللہ کی بطور مشیر وزیراعظم تقرری کا نوٹی فکیشن جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.