پی پی پی کراچی ڈویژن کے نائب صدر ودیگر بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے لئے لاڑکانہ روانہ

جمعہ 26 دسمبر 2014 22:24

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26دسمبر 2014ء) پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے نائب صدر اور وزیراعلیٰ سندھ کے کوآرڈینیٹر شاہ جہاں خان، ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات منظور عباس اور حبیب خان ایک قافلے کے ہمراہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی ساتویں برسی میں شرکت کیلئے گڑھی خدا بخش لاڑکانہ روانہ ہونگے۔

(جاری ہے)

گڑھی خدا بخش میں محترمہ بینظیر بھٹو شہید ، ذوالفقار علی بھٹو شہید کے مزارات پر حاضری دینگے اور برسی کی تقریب میں شرکت کرینگے۔

متعلقہ عنوان :