نیپرا نے کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن صارفین کیلئے بجلی ایک روپے 64 فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے صارفین کے لئے بجلی ایک روپے 64 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔

(جاری ہے)

نیپرا حکام کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کی جانب سے نیپرا کو بجلی ایک روپے64 پیسے فی یونٹ سستا کرنے کی درخواست دی گئی تھی جسے نیپرا نے منظور کرتے ہوئے کراچی الیکٹرک صارفین کے لئے ایک روپے64 پیسے فی یونٹ سستا کرنے کی منظوری دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے ۔نوٹیفکیشن نومبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جاری کیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :