پاکستان اور روس کے درمیان حالیہ توانائی معاہدہ زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے‘ بھارت
ہفتہ 27 دسمبر 2014 16:52
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27 دسمبر 2014ء) بھارت نے پاک روس حالیہ توانائی معاہدے کو زیادہ اہمیت کا حامل قرار نہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ماسکو نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں کرے گا جس کا اثر ہمارے ملک کے سکیورٹی مفادات پر پڑے۔
(جاری ہے)
بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق وزارت خارجہ کے ترجمان سید اکبرالدین نے صحافیوں کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت اور روس کے درمیان سٹریٹجک اور استحقاق پر مبنی تعلقات قائم ہیں جبکہ دونوں ممالک کے حالیہ سربراہی اجلاس میں روس نے بھارت کو یقین دلایا ہے کہ وہ ایسا کچھ بھی نہیں کرے گا جو ہمارے سکیورٹی مفادارت کو بری طرح متاثر کرے۔
انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت کے نزدیک پاک روس حالیہ توانائی معاہدہ بھی زیادہ اہمیت کا حامل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے سکیورٹی مفادات کو کوئی نقصان نہیں پہنچائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بھارت اسرائیل کیساتھ اپنے تعلقات کو بھی مضبوط کررہا ہے تاہم اس کا مطلب ہرگز یہ نہیں کہ ہم فلسطینی کاز کی حمایت چھوڑ دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دئیے جانے کا حامی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بشریٰ بی بی کو بنی گالہ سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.