خیبر ایجنسی:کنڈاؤ چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کا حملہ ، 4سکیورٹی اہلکار زخمی ،
بھرپور جوابی کارروائی میں 20شدت پسند ہلاک ،18زخمی ، فورسز نے 9شدت پسندوں کی لاشیں بمعہ اسلحہ قبضے میں لے لیں ،سرچ آپریشن جاری
ہفتہ 27 دسمبر 2014 18:43
خیبر ایجنسی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء ) کنڈاؤ پر خیبر ایجنسی کی جانب سے شدت پسندوں نے سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر بھاری اور جدید ہتھیاروں سے حملہ کیا جن میں چار سکیورٹی اہلکار زخمی جبکہ فورسز کی بھرپور جوابی کارروائی میں بیس شدت پسند ہلاک اور اٹھارہ سے زائد زخمی ہوگئے نو شدت پسندوں کی لاشیں بمہ اسلحہ سکیورٹی فورسز نے قبضے میں لے لیں ۔
علاقہ میں سرچ آپریشن ۔ تفصیلات کے مطابق پولیٹیکل انتظامیہ کے آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ستائیس دسمبر کی درمیانی شب اسی سے زائد شدت پسندوں نے خیبر ایجنسی سے منسلک علاہق شیرین درہ اور خزانہ کنڈاؤ میں واقع سکیورٹی فورسز چیک پوسٹوں پر بھاری اور جدید اسلحہ سے حملہ کیا ۔(جاری ہے)
شدت پسندوں اور فورسز کے مابین تین گھنٹوں تک لڑائی ہوتی رہی جس میں شدت پسندوں کا فورسز نے حملہ پسپا کردیا سکیورٹی فورسز کو تازہ دم کمک ملنے سے بھرپور جوابی کارروائی میں بیس شدت پسندوں اور اٹھارہ سے زائد زخمی ہوئے پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق نو شدت پسندوں کی لاشیں اور ان کے زیر استعمال اسلحہ پر فورسز نے قبضہ کرلیا شدت پسندوں کے اس حملے میں چار اہلکار زخمی ہوگئے جن بذریعہ ہیلی کاپٹر سی ایم ایچ پشاور منتقل کردیا گیا نو شدت پسندوں کی لاشیں اورکزئی ایجنسی ہیڈکوارٹر میں رکھ کرمیڈیا کو دکھا دی گئیں ۔
مزید اہم خبریں
-
فرٹیلائزر کمپنیوں نے یوریا کھاد کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لینے کے لیے وقت مانگا،فرٹیلائزر کمپنیوں نے 3 دن کا وقت مانگ لیا
-
خفیہ ایجنسیوں نے سیاسی مقدمات میں اپنی مرضی کے فیصلوں کیلئے مداخلت کی
-
گوگل پلے اسٹور پر مشکوک اور غیر محفوظ اینڈرائیڈ ایپلی کیشنز موجود ہونے کا انکشاف
-
ایل پی جی کے صارفین کے لیے خوشی کی خبر، مئی کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کردی گئی
-
رانا ثنا اللہ کو وفاق میں اہم ذمہ داری دیئے جانے کا امکان
-
اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے دن بدترین مندی
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن سے کرغزستان کے اعزازی قونصل مہرکاشف یونس کی ملاقات
-
گاڑی کے لئے پلاٹنم کیٹگری نمبر پلیٹ کی فیس 10لاکھ مقرر کرنے پر اتفاق
-
ایل پی جی سستی کر دی گئی
-
احد چیمہ سے برطانوی ہائی کمیشن کی ڈویلپمنٹ ڈائریکٹر جو موئیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
-
خصوصی اقتصادی زونز میں سستی بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے اقدامات کی ضرور ت ہے، احسن اقبال
-
سردارایازصادق سے قطر کے سفیر کی ملاقات ،دوطرفہ تعلقا ت پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.