لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا یہ ملک پوری مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ہے،حافظ محمد سعید ،
کسی مسلمان کیلئے کسی دوسرے مسلمان بھائی کا قتل جائز نہیں ہے،پا کستان کے اندر جہاد کے فتوے دینے والے گمراہی کا شکار ہیں،خارجی خود کو سچے مسلمان اور دوسروں کو واجب القتل سمجھتے ہیں، انہیں کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کا خون بہانے والے دوست اور پاکستانی مسلمان کافر نظر آتے ہیں، کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل کرنا جہاد نہیں فساد ہے، جماعةالدعوة فیصل آباد کے زیر اہتمام کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب
ہفتہ 27 دسمبر 2014 20:42
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) امیر جماعة الدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ لاکھوں جانوں کا نذرانہ پیش کر کے حاصل کیا گیا یہ ملک پوری مسلم امہ کی امیدوں کا مرکز ہے۔ اسلام دشمن قوتیں اسے خاص طور پر عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے یہاں اس فتنہ کو پھیلانے کی بھرپور کوششیں کر رہی ہیں۔فتنوں کے اس دور میں ہمیں سیرت رسول ﷺ اور صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کی زندگی سے رہنمائی لینے کی ضرورت ہے ، کسی مسلمان کیلئے کسی دوسرے مسلمان بھائی کا قتل جائز نہیں ہے،پا کستان کے اندر جہاد کے فتوے دینے والے گمراہی کا شکار ہیں۔
خارجی خود کو سچے مسلمان اور دوسروں کو واجب القتل سمجھتے ہیں۔ انہیں کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کا خون بہانے والے دوست اور پاکستانی مسلمان کافر نظر آتے ہیں۔(جاری ہے)
اللہ کے دشمنوں نے خارجیوں کے ذہنوں میں یہ بات بٹھادی ہے کہ مظلوم کشمیری و فلسطینی مسلمانوں کی مددکی بجائے پاکستان کے اندرجہاد کی ضرورت ہے۔یہ باتیں منہج نبوی ﷺ کے خلاف ہیں۔ کلمہ گو مسلمانوں پر کفر کے فتوے لگا کر قتل کرنا جہاد نہیں فساد ہے۔
علماء کرام قرآن و سنت کی روشنی میں لوگوں کو اس فتنہ سے آگاہ کریں اور نوجوانوں کو دشمنان اسلام کی سازشوں کا شکار ہونے سے بچائیں۔ وہ مرکز خیبر نشاط آباد میں جماعةالدعوة فیصل آباد کے زیر اہتمام کارکنان و ذمہ داران کی تربیتی نشست سے خطاب کر رہے تھے۔۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعیدنے اپنے خطاب میں کہاکہ تاریخ گواہ ہے کہ جب بھی مسلمانوں نے میدانوں میں قربانیاں و شہادتیں پیش کرکے کفار کے مقابلہ کامیابیاں حاصل کیں ہمیشہ دشمنان اسلام نے ان فتنوں کو ہوا دی اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے کی کوششیں کیں۔ صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے دور میں بھی یہودیوں نے اس فتنہ کی آبیاری کی اور مدینہ کے اندر سازشوں کو پروان چڑھایا گیا۔آج کے حالات کا جائزہ کیا جائے تو یہاں بھی یہی صورتحال نظرآتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ جماعةالدعوة نے پورے ملک میں سیرت النبی ﷺ کانفرنسوں کے پروگرام ترتیب دیے ہیں جن میں لوگوں کو نبی اکرم ﷺ کی سیرت و کردار سے آگاہ کیاجائے گا۔ کارکنان کو چاہیے کہ وہ ملک کے کونے کونے میں جاکر نبوی منہج اور دعوت لوگوں تک پہنچائیں۔ صبح و شام کے اذکار اور نمازوں کی بروقت ادائیگی کا خصوصی اہتمام کیاجائے۔ اس موقع پر جماعةالدعوة کے مرکزی رہنما مولانا سیف اللہ خالد، مولانا نصر جاوید، امیر جماعةالدعوة فیصل آباد فیاض احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا۔ تربیتی نشست میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کیمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت دیامر بھاشا ڈیم کیلئے سعودی عرب سے سرمایہ کاری حاصل کرنے میں ناکام
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا جائیدادکی منتقلی پر ٹیکس کی شرح کم کرنے کا فیصلہ
-
ملک میں غربت میں بڑا اضافہ
-
خیبر پختونخوا میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کردیا گیا
-
پی ٹی آئی سے اقوام متحدہ کے انتخابی آبزرور گروپ کی ملاقات کی اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی
-
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کمیٹی برائے طبی تعلیم کا پہلا اجلاس
-
دنیا میں بڑھتی اوسط عمر کووڈ وباء سے تنزلی کا شکار، ڈبلیو ایچ او
-
پنجاب کابینہ نے بانی پی ٹی آئی و دیگر رہنماؤں پر ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانیہ پر قانونی کارروائی کی منظوری دے دی ہی: عظمیٰ بخاری
-
وزیراعظم کی چینی فرم کو پاکستان میں کان کنی کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
بلوچستان کے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے وفاقی حکومت نے فنڈز مختص کئے ہیں، اویس لغاری
-
رانا ثناء اللہ سے پوچھتا ہوں کہ اگرمذاکرات کیلئے سنجیدہ ہیں تو حملے کون کرا رہا ہے؟
-
بلوچستان کے زرعی شعبے کے ذمے 641 ارب کے واجبات ہیں، بل ادا کردیں 24 گھنٹے بجلی دیں گے، وزیرتوانائی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.