بجلی کی قیمت میں اضافے سے کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے ، ، مزمل صابری،
کاروبار و عوام کو مشکلات سے بچانے کیلئے حکومت بجلی کی قیمت میں 60پیسے فی یونٹ اضافی سرچارچ کے نفاذ پر نظرثانی کرے ، صدر آئی سی سی آئی
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:15
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے حکومت کی طرف سے یکم جنوری سے بجلی کی قیمت میں 60پیسے فی یونٹ اضافی سرچارچ کے نفاذ کے فیصلے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اس فیصلے پر فوری طور پر نظرثانی کرے کیونکہ اس سے کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر مزمل حسین صابری نے کہا کہ عالمی منڈی میں تیل کی گرتی ہوئی قیمتوں کے تناظر میں تاجر برادری اسی تناسب سے بجلی کی قیمت میں کمی کا مطالبہ کر رہی تھی لیکن حکومت نے ہمارا مطالبہ ماننے کی بجائے آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے بجلی کے بلوں پر یکم جنوری سے 60پیسے فی یونٹ اضافی سرچارچ لگا دیا ہے جس سے نہ صرف کاروبار کی لاگت مزید بڑھے گی بلکہ غریب عوام مہنگائی کے بوجھ تلے دب جائیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.