مطالبا ت تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا،
ایسوسی ایشن کا وفد کل حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کرے گا ‘ عرفان کھوکھر
ہفتہ 27 دسمبر 2014 21:22
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر سمیع اللہ خان کی طرف سے مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی پر آج اتوار ہڑتال کا فیصلہ واپس لے لیا ،ایسوسی ایشن کا وفد کل پیر حمزہ شہباز شریف سے ملاقات کر کے اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کریگا۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن نے ایل پی جی مافیاکی ہٹ دھرمی اور ناجائز منافع خوری ختم کرنے کے لیے ہنگامی اجلاس بلایا جسکی صدارت ایسوسی ایشن کے صدر میاں لیاقت نے کی۔
اس موقع پر ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر نے کہا کہ ایل پی جی مافیانے لوٹ مار کا بازار گرم کیا ہوا ہے لیکن کریک ڈاؤن ڈسٹری بیوٹرز کیخلاف ہو رہا ہے۔ ایل پی جی مافیا اتنا طاقتور ہے کہ حکومت انکے خلاف ایکشن نہیں لیتی، ابھی تک 500سے زائد دوکانداروں ، ڈسٹری بیوٹرز پر ایف آئی آر درج کر لی گئی ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلی کے مشیر سمیع اللہ نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ایسوسی ایشن کی طرف سے ہڑتال کی کال واپس لی جائے، حکومت ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی کے تمام جائز مطالبات ماننے کو تیارہے۔
جس کے بعد ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے آج ہڑتال منسوخ کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ز ایسوسی ایشن کا وفد کل پیر کو حمزہ شہبار سے ملاقات کرکے اپنے مطالبات اور تجاویز پیش کرے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.