پشاور یونیورسٹی نے ایم اے اسلامیات 2014اورجینڈر اسٹیڈی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:03

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پشاور یونیورسٹی کنٹرولر امتحانات نے ایم اے اسلامیات پر وئیس ریگولر 2014اورجینڈر اسٹیڈی کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس کے مطابق پشاور یونیورسٹی میں ریگولر میں 82طلباء وطالبات نے کامیابی حاصل کی جبکہ جینڈر اسٹیڈی میں 25 طلباء وطالبات قرار پائے گئے جبکہ پرائیویٹ اور ایم اے فائنل ائیر کے نتائج تاحال تیار نہیں ہوئی ہے گزشتہ روز پشاور یونیورسٹی کے کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر رشید خان کی جانب سے جاری ہونے والے نتائج کے مطابق ایم اے پری رئیس ریگولرز امتحانات اسلامیات برائے سال 2014میں کل 95طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں ایک غیر حاضر رہا جبکہ 94امتحان میں شریک ہوئے جن میں 82 طلباء وطالبات کامیاب قرار پائے اور ان کانتیجہ 87 فیصد رہا۔

اسی طرح جینڈر اسٹڈی ریگولر میں ٹوٹل 40طلباء وطالبات شریک ہوئے جن میں2غیرحاضر جبکہ 38 شریک ہوئے اور ان میں 25 کامیاب ہوئے اور ان کانتیجہ 66.00فیصد رہا۔

متعلقہ عنوان :