حکومت سندھ اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کرے،سید ذوالفقارشاہ ،
گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنیوالے ملازمین کیخلاف کارروائی کی حمایت کی جائیگی، صدر سجن یونین
ہفتہ 27 دسمبر 2014 22:04
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) سجن یونین (سی بی اے )کے ایم سی کے مرکزی صدر سید ذوالفقارشاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ اعلانات اور بلندوبانگ دعووں کی بجائے عملی اقدامات کرے گھر بیٹھے تنخواہیں وصول کرنے والے ملازمین کے خلاف بلد امتیاز کی جانے والی کاروائی کی حمایت کی جائیگی لیکن کے ایم سی وڈی ایم سیز کے ملازمین کی تنخواہوں و پنشن کی ادائیگی کے نظام میں باقاعدگی ملائے بغیر ملازمین کے خلاف کی جانے والی کسی بھی قسم کی امتیازی کاروائی کی مزاحمت کی جائیگی ان خیالات کا اظہارانھوں نے بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا انھوں نے کہا کہ بلدیہ جنوبی کراچی کے ملازمین تین ماہ کی تنخواہوں کی ادائیگی سے محروم ہیں۔
حکومت سندھ کی جانب سے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے ماضی میں لیاری کے ملازمین کو تنخواہو ں کی ادائیگی کے لیے ۲کروڑ روپے کی اضافی گرانٹ جاری کی جاتی تھی جو کہ بند کر دی گئی ہے جبکہ ۲۰۱۱ سے OZTگرانٹ میں اضافہ نہ ہونے سے بلدیاتی ادارے مالی بحران کا شکار ہو کر مفلوج ہو گئے ہیں ملازمین معاشی حالات سے تنگ آکر خودکشیاں کر رہے ہیں لیکن حکومت سندھ عدالتی احکامات کے تحت گرانٹ میں اضافہ کرنے سے مسلسل گریز کر رہی ہے ملازمین کو گریڈوں میں بانٹ کر آ پس میں گروپنگ کا شکار کیا جارہا ہے لیکن انتظامیہ کی سازش کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی اور سازش عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا اگر فوری طور پر بلدیہ جنوبی کے ملازمین کو تنخواہیں ادانہ کی گئیں تو پھر کسی بھی وقت بلدیہ جنوبی کو کچرے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا جائے گا اور ملازمین کو ٹکڑوں میں بانٹنے والوں کا بھی کڑااحتساب کیا جائے گا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید مقامی خبریں
-
نجکاری سے گردشی قرضوں سے نجات مل سکتی ہے، سی ای او کے۔ الیکٹرک
-
جہلم پولیس کا ڈکیت گینگ کے ملزمان کے خلاف بھر پور کریک ڈاؤن جاری،02ملزمان گرفتار وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد
-
ضمنی انتخابات میں کامیابی گجرات کے عوام کی چوہدری شجاعت حسین سے والہانہ محبت اور اعتماد کا عملی ثبوت ہے۔ خواجہ رمیض حسن
-
صوبائی محتسب پنجاب کی ہدایت پر مختلف صوبائی محکموں نے 13درخواست گزار افراد کے زیر التواء 1کروڑ 36لاکھ سے زائد کے واجبات ادا کر دیئے
-
روٹی کی قیمت میں کمی کے احکامات کو پوری طرح نافذ کروائیں گے تندور مالکان قیمت اور وزن کا خیال رکھیں ورنہ سخت قانونی کاروائی کیلئے تیار رہیں ڈی سی جہلم کی مختلف تندور وں کی چیکنگ کے دوران وارننگ
-
پنجاب بھر میں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جارہے ہیں، سیکرٹری صحت پنجاب علی جان خان
-
نانبائی ایسوسی ایشن کو سرکاری ریٹ پر روٹی نان کی فروخت یقینی بنانا ہو گا، عوام کو ریلیف فراہم کرنا ہم سب کی زمہ داری ہے، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
عید الفطر کے بعد بھی پرائس کنٹرول کا کام تیزی سے جاری رکھا جائے تاکہ عوام کو خود ساختہ مہنگائی سے بچایا جا سکے ، ڈپٹی کمشنر جہلم
-
بلوچستان پاکستان کا مستقبل اور گوادر معیشت کے سفر میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ خواجہ رمیض حسن
-
HBK کے تعاون سے پشاور پریس کلب رمضان سپورٹس گالا اختتام پزیر
-
پاکستان میں مذہبی انتشار اور انتہا پسندی کی کوئی گنجائش نہیں۔ خواجہ رمیض حسن
-
پاکستان سمیت دنیا بھر میں بسنے والی مسیحی برادری کو ایسٹر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔خواجہ رمیض حسن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.