ساہیوال پولیس کی کارروائی، غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7 افراد گرفتار

ہفتہ 27 دسمبر 2014 23:18

ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27دسمبر 2014ء) پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزام میں 7افراد کو گرفتار کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پولیس نے کچا پکا نور شاہ روڈ پر جنید سے 32بور ریوالور 2گو لیاں ،ڈی پی ایس چوک میں ماہیا سے کاربین 12بور 2کارتوس ،122/9-Lمیں گلفراز سے پسٹل 30بور 4گولیاں ،فیصل محمود سے بندوق 12بور ،ذوالفقار سے پسٹل 30بور 2گو لیاں ،سعید احمد سے پسٹل 30بور 4گولیاں اور 54/5-Lمیں سجاد سے پسٹل 30بور 4گولیاں برآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :