پنجاب کے نو اضلاع میں تین روز انسداد پولیو مہم کل سے شروع ہو گی ،
موبائل پٹرولنگ ٹیموں سمیت 20ہزار اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کرینگے‘وزارت داخلہ
اتوار 28 دسمبر 2014 13:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) پنجاب کے نو اضلاع میں تین روز انسداد پولیو مہم کل( پیر ) سے شرع ہو گی ،تین روز تک جاری رہنے والی پولیو مہم کے لیے سکیورٹی فراہم کر دی گئی اور ہر ضلع میں پولیس کے زیرنگرانی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سکیورٹی میں کمی کے باعث ملتوی ہونے والی انسداد پولیو مہم کا آغاز 29دسمبر کو ہوگا۔
وزارت داخلہ کے مطابق موبائل پٹرولنگ ٹیموں سمیت 20ہزار اہلکار پولیو کے قطرے پلانے والی ٹیموں کی حفاظت کرینگے،ہر پولیو ٹیم کے ساتھ پولیس اہلکار تعینات ہونگے،جبکہ متعلقہ تھانے کو بھی اطلاع دی جائے گی۔ پولیو کے قطرے پلانے کے دوران حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ بھی جاری رہے گی۔لاہور،راولپنڈی،ڈیرہ غازی خان،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں 58لاکھ 96ہزار 940بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے جسکے لئے 2800پولیو ٹیمیں فرائض سرانجام دیں گے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.