کراچی :حاجی کیمپ کے قریب ٹمبر مارکیٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پا لیا گیا،
آگ لگنے سے لاکھوں روپے کی لکڑی جل کر خا کستر ہو گئی آگ پر قابو پانے میں ناکامی پر الطاف حسین کا اظہار برہمی
اتوار 28 دسمبر 2014 14:05
کراچی ‘لند ن(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) کراچی کی ٹمبرمارکیٹ میں لگی آگ پرقابو پالیاگیا۔ تفصیلا ت کے مطا بق کراچی کے پرانا حاجی کیمپ میں لکڑیوں کے ایک گودام میں رات ایک بجے کے بعد اچانک آگ بھڑک اٹھی ،جس نے قریبی عمارتوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ قریبی رہائشی عمارتوں میں موجود لوگوں نے بمشکل اپنی جان بجائی۔آگ سے متاثرہ گودام کے قریب ایک عمارت میں دو بزرگ افراد کافی دیر تک محصور رہے جنہیں اہل علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت نکالا۔
تنگ گلیوں کے باعث بھی فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ ایسی صورت حال میں اسنکارکل بھی کارگر ثابت نہ ہوسکی۔ فائر بریگیڈ کی گاڑیوں میں پانی ختم ہونے کیباعث ایک موقع پر امدادی کارروائی میں تعطل بھی آیا۔(جاری ہے)
آگ لگنے کیکچھ دیر بعد علاقے کی بجلی بھی بند ہوگئی جس سے امدادی کاموں میں مشکلات کاسامنا رہا۔چیف فائر آفیسر احتشام الدین نے میڈیا سے گفت گو میں کہاکہ ٹمبر مارکیٹ کی تنگ گلیوں اورتیز ہوا کی وجہ سے آگ بجھانے میں مشکلات رہیں لیکن آگ کو محدود کردیا گیا ہے ،آگ کے نتیجے میں اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متاثرہ گوداموں میں موجود لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی جل کر راکھ ہوگئی۔
علاقے میں لکڑیوں کے متعدد گودام ہیں ، آگ پھیلتے ہی دیگر افراد نے اپنے گوداموں سے لکڑی اور دیگر سامان نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کرنا شروع کردیا ہے۔۔ ادھرمتحدہ کے قائد الطاف حسین نے حاجی کیمپ میں آگ پر قابو پانے میں ناکامی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مارکیٹ میں آگ لگی ہوئی ہے اور وزرا دوائیاں پی کر سو رہے ہیں۔ واٹربورڈ، کے ایم سی اور سندھ حکومت کے وزراء غائب ہیں۔ اپنے ایک بیان میں الطاف حسین نے کہا کہ پرانا حاجی کیمپ ٹمبر مارکیٹ میں آگ لگنے کا واقعہ تشویش ناک ہے۔ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ بجھانے کی کوشش کررہا ہے لیکن ان کے پاس گاڑیوں کی کمی ہے اور آگ بجھانے کے لیے جو انتظامات ہونے چاہئیں وہ یقیناً حکومت سندھ کے پاس نہیں ہیں۔ الطاف حسین نے کہا کہ لگتا ہے حکومت سندھ کے وزرا نیند کی دوائیاں پی کر سو رہے ہیں۔ انہوں نے حکومتی وزرا، ارباب اختیار اور پولیس کے اعلیٰ حکام سے درخواست کی وہ حادثے کی جگہ پر پہنچیں۔الطاف حسین نے ریسکیو حکام سے بھی کہا کہ وہ لوگوں کو ایمرجنسی نمبر فراہم کریں تاکہ لوگ اس پر اپنی شکایات درج کراسکیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.