ہمیں اسلام آباد اور پاکستان کی طرح کابل اور افغانستان کا امن عزیز ہے،پرویز رشید
اتوار 28 دسمبر 2014 15:10
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کو پاکستان کیساتھ ایک سوچ پر لانے کیلئے بھرپور کردار ادا کیا‘ پاکستان اور افغانستان دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جنگ کریں گے کیونکہ امن خطے کے مفاد کیلئے مشترکہ اثاثہ ہے‘ فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے نہیں بلکہ جمہوریت کو مستحکم کرنے اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بنائی گئی ہیں۔
اتوار کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں اسلام آباد اور پاکستان کی طرح کابل اور افغانستان کا امن عزیز ہے اور وزیراعظم نواز شریف نے افغانستان کو پاکستان کیساتھ ایک سوچ پر لانے میں بھرپور کردار ادا کیا۔(جاری ہے)
پرویز رشید نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملک مل کر دہشت گردوں کیخلاف جنگ کریں گے کیونکہ امن خطے کے مفاد کیلئے مشترکہ اثاثہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ماضی میں بنائی گئی خصوصی فوجی عدالتیں جمہوریت کے خاتمے کیلئے لیکن ہماری عدالتیں جمہوریت کے تحفظ اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے کہا کہ جمہوریت اور دہشت گردی متضاد چیزیں ہیں اور اس وقت ہمارا سامنا ایسی قوتوں سے ہے جو بندوق کے زور پر اپنا ایجنڈا نافذ کرنا چاہتی ہیں لیکن ہم بندوق کے ذریعے ایجنڈے کا نفاذ ہرگز قبول نہیں کریں گے اور ایسی تمام قوتوں کا خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
حکومت کا کام دعویٰ کرنا نہیں، کام کر کے دکھانا ہے، شاہد خاقان عباسی
-
وفاقی وزیرداخلہ کی چینی قونصل جنرل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون وچینی شہریوں کی سکیورٹی پر تبادلہ خیال
-
وزیرخارجہ کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
بانی چئیرمین نے اسٹیبلشمنٹ اور سیاسی جماعتوں سے مذاکرات کی اجازت دے دی
-
8 فروری کو پِک اینڈ چُوز ہوا لیکن اداروں کے سربراہان ملوث نہیں تھے
-
چین میں پاکستان کیلئے تیار ہونے والی پہلی ہنگور کلاس آبدوز کا افتتاح
-
غیر قانونی بھرتیاں کیس، پرویزالٰہی کی درخواست ضمانت 2مئی کو سماعت کیلئے مقرر
-
نوجوانوں کیلئے متعین کوٹے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے ،وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا وزیراعظم شہباز شریف کو خط
-
جب تک پنجاب حکومت گندم نہیں خریدے گی مسئلہ حل نہیں ہوسکتا
-
چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی مزارقائد پرحاضری ، فاتحہ خوانی ،تاثرات قلمبند کئے
-
چیف جسٹس کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 5 دن میں 46 کیسز نمٹا دیے
-
ساڑھے 7 ہزار پیف پارٹنر سکولز بند ہونے کا خدشہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.