مستقل بنیادوں پر حل کرانے کے لئے فیڈر کی تنصیب پر کام تیز کر دیا جائیگا، امجد خان آفریدی
اتوار 28 دسمبر 2014 18:13
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 28دسمبر 2014ء)وزیر اعلی خیبر پختونخواکے مشیرکھیل،سیاحت،آثار قدیمہ اور امور نوجوانان امجد خان آفریدی نے اپنے حلقہ نیابت کے علاقہ کوٹ میں بجلی کے باربار ٹرپ ہونے اور کم وولٹیج کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرانے کے لئے فیڈر کی تنصیب پر کام تیز کر دیا جائیگااور اس کے لئے پہلے ہی مطلوبہ سامان کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح کوٹ میں گیس کا چار انچ کا پائپ لائن بچھادیا گیا ہے اور دو انچ اور سوا انچ پائپ کے لئے جاب نمبر ملتے ہی کام کا آغاز کر دیا جائے گا جس کے فورا بعد میٹروں کی تنصیب شروع ہوگی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ عظیم باغ میں علاقہ کوٹ کے عمائدین کے100رکنی وفد جس کی قیادت طارق اور اشراق کررہے تھے سے ملاقات کے دوران کیا ۔(جاری ہے)
وفد کے ارکان نے اس موقع پر مشیر کھیل کو علاقے کو درپیش مسائل خصوصاگزشتہ دنوں واپڈا اہلکاروں کے ساتھ مقامی لوگوں کے جھڑپ اور تھانے میں غلط ایف آئی آر کے اندراج پر لوگوں میں پائی جانی والی بے چینی اور غم و غصہ سے آگاہ کیا اور کہا کہ اگر علاقے کے عوام کے ساتھ یہی سلوک روا رکھا گیا تو وہ راست اقدام پر مجبور ہوں گے ۔
امجد آفریدی نے کہا کہ بجلی سمیت کوئی بھی مسئلہ تصادم ،روڈ بلاک یا ہڑتالوں سے ھل نہیں ہو گا بلکہ اس کے لئے مناسب اقدامات ضروری ہو تے ہیں لہذا انہوں نے اس مسئلے میں بذات خود دلچسپی لے کر علاقے کے لئے فیڈر منظور کروایااور انہیں امید ہے کہ فیڈر کی تنصیب کے بعد بجلی کے با ر با ر ٹرپ ہونے ،کم وولٹیج اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوجائے گا ۔ مشیر کھیل نے عوام سے اپیل کی کہ وہ صبر و استقامت سے کام لیں اور تصادم کا راستہ نہ اپنائیں بلکہ قومی مسائل کے حل کے لئے سرکاری مشینری کے ساتھ مکمل تعاون کریں ۔ انہوں نے عمائدین کو یقین دلایا کہ ان کے ساتھ کوئی ناانصافی نہیں ہوگی اور ان کے تحفظات کا ازالہ کیا جائے گا ۔وفد کے ارکان نے علاقے کے مسائل کے حل میں ذاتی دلچسپی لینے پر مشیر کھیل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے علاقے کی تعمیر وترقی کے لئے متحد ہونے اور سرکاری مشینری کے ساتھ مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.