لاہور سمیت پنجاب کے 9اضلاع میں 3روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز، 58لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے ‘ ترجمان
پیر 29 دسمبر 2014 13:16
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 29دسمبر 2014ء) صوبائی دارلحکومت سمیت پنجاب کے 9اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز ہوگیا ، مہم کے دوران 58لاکھ سے زائد بچوں کو مرض سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائینگے ۔
(جاری ہے)
ترجمان محکمہ صحت پنجاب کے مطابق سکیورٹی کی فراہمی کے بعد پیر کے روز سے صوبے کے 9اضلاع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم شروع کردی گئی ہے لیکن صوبے بھر میں چھائی دھند اور سردی کے باعث مہم تاخیر سے شروع ہوئی،مہم کا آغاز ساڑھے آٹھ بجے کی بجائے صبح دس بجے سے ہوا۔
لاہور، راولپنڈی ، ڈیرہ غازی خان،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،راجن پور رحیم یار خان اور شیخوپورہ میں پانچ سال سے کم عمر 58لاکھ 96ہزار 940بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، پولیو ٹیموں کیساتھ متعلقہ تھانے کا ایک ایک اہلکار تعینات کیا گیاجبکہ حساس یونین کونسلز میں پولیس موبائل پٹرولنگ بھی جاری رہی۔مزید اہم خبریں
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.