14سالہ خود کش بمبار نے مسجد کے گیٹ پر اپنی جیکٹ اتار دی
پیر 29 دسمبر 2014 17:32
بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء)عراق میں آئی ایس آئی ایس کی دہشت کے واقعات آئے روز میڈیا میں سننے کو ملتے ہیں اور سمجھا جاتا ہے کہ جو داعش کے ہتھے چڑھ جائے تو پھر اس کی واپسی ناممکن ہے لیکن حال ہی میں ایک 14سالہ بچے نے داعش کے چنگل سے آزادی حاصل کر کے تمام دنیا کو حیران کردیا۔اسید بارہو نامی اس شامی بچے کو داعش نے ایک خود کش بمبار کے طور پر تربیت دی تھی اور اسے بغداد کی ایک مسجد کو اڑانے کا ہدف دیا گیا تھا لیکن عین وقت پر اس لڑکے نے مسجد کی حفاظت پر معمور گارڈز کو خبردار کیا کہ اس نے ایک خود کش جیکٹ پہن رکھی ہے اور یہ کہ وہ اپنے آپ کو اڑانا نہیں چاہتا ۔
اس بہادر بچے کی اس حرکت سے ناصرف وہ داعش سے بھاگنے میں کامیاب ہوا بلکہ اس نے سینکڑوں بے گناہ لوگوں کی جان بھی بچا لی۔(جاری ہے)
حال ہی میں ریلیز ہونے والی ایک ویڈیو فوٹیج میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح وہ بہادر بچہ گارڈز کو خودکش جیکٹ کے بارے میں بتاتا ہے اور ایک افسر اس کے جسم سے جیکٹ کو الگ کرتا ہے جبکہ اردگرد کئی لوگ خوف کے عالم میں یہ منظر دیکھ رہے ہیں۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق اسید بارہو کا تعلق شام کے شہر منبیج سے ہے اور وہ اسلام کی خدمت کے پیش نظر داعش میں شامل ہوا۔ اسے دوران تربیت یہ بتایا گیا کہ اگر اگر وہ نہیں لڑے گا تو مخالف گروہ کے لوگ اس کے والدین کو قتل کردیں گے اور یہ کہ وہ کافروں کے خلاف جنگ کر رہا ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جب وہ داعش میں شامل ہوا تو اسے دو آپشنز دی گئیں کہ وہ جنگجو بن جائے یا پھر خود کش بمبار لیکن اس نے خود کش بمبار بننے کو ترجیح دی کیونکہ اگر وہ جنگجو بن کر ہتھیار ڈالتا تو وہ سیکیورٹی فورسز کی گولی سے مارا جا سکتا تھا لہذا اس نے خودکش بمبار بننے کا سوچا کیونکہ اس طرح اس کے بچنے کے مواقع زیادہ تھے۔وہ داعش کے ایک مرکز سے دوسرے میں منتقل ہوتا ہوا بالاآخر اپنے ٹارگٹ پر پہنچا جہاں اس نے گرفتاری دے دی۔ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہ اس وقت عراق میں خفیہ اداروں کی تحویل میں ہے۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب، جدہ، مدینہ اور رابغ میں اسکول بند
-
ایلون مسک کی چینی وزیراعظم لی کیانگ سے ملاقات
-
سعودی ولی عہد سے کویتی، عراقی وزیر اعظم کی ملاقات
-
پیاراندھا ہوتا ہے، نوجوان نے روبوٹ سے شادی کرنے کا اعلان کر دیا
-
ٹورنٹو میں یوم خالصہ کی تقریب ،کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نے بھی شرکت کی
-
سعودی ریلوے میں ضوابط کی خلاف ورزیاں، 20 ہزار ریال تک جرمانے کی تجویز
-
وائٹ ہائوس کی میڈیا نمائندگان کیلئے تقریب کے دوران فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ
-
دبئی، 35 ارب ڈالر کی لاگت سے آل مکتوم انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی توسیع کا آغاز
-
کیٹ مڈلٹن کی بہن کو جلد ہی رائل ٹائٹل ملنے کا امکان
-
رفح پر امکانی اسرائیلی حملہ ، اسرائیل امریکہ کو اعتماد میں لے گا ، جان کربی
-
برطانیہ، پناہ گزینوں کیخلاف آپریشن آئندہ ہفتے شروع ہوگا
-
ٹک ٹاک کاایک بار پھر امریکا میں اپنی ایپ بیچنے سے انکار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.