جامعہ کراچی،بیچلرز پروگرام کی داخلہ فیس30 دسمبر تا02 جنوری ،جبکہ ماسٹرز پروگرام کی داخلہ فیس 05 تا08 جنوری جمع کرائی جاسکتی ہے

پیر 29 دسمبر 2014 20:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29دسمبر 2014ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشن پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کے اعلامیے کے مطابق بیچلرز اور ماسٹرز(مارننگ پروگرام )میں اوپن میرٹ کی بنیادپر ہونے والے داخلوں کی فہرستیں جاری کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

ایسے طلبہ جن کے نام بیچلرز پروگرام کی جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے ہیں وہ اپنی داخلہ فیس 30 دسمبر تا02 جنوری 2015ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔جبکہ ایسے طلبہ جن کے نام ماسٹرز پروگرا م کے جاری کردہ داخلہ فہرست میں آچکے وہ اپنی داخلہ فیس 05 تا08 جنوری 2015 ء تک فیکلٹی آف سوشل سائنسز کے کونسل روم میں صبح 9:30 تادوپہر01:00بجے تک جمع کراسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :