حکومت کی جانب سے 70 ارب روپے کی گیس چوری کو قانونی طور پر جائز قراردینے کا اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج،
عدالت حکومت کے یو ایس جی کی 4.5 فیصد سے 9 فیصد حد مقرر کرنے کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دے، در خواست گزار
منگل 30 دسمبر 2014 13:36
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 30دسمبر 2014ء) اسلام آباد ہائی کورٹ میں حکومت کی جانب سے 70 ارب روپے کی گیس چوری کو قانونی طور پر جائز قراردینے کے اقدامات کو ایک آئینی درخواست کے ذریعے چیلنج کر دیا گیا ہے ۔عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ حکومتکے یو ایس جی کی 4.5 فیصد سے نو فیصد حد مقرر کرنے کے اقدامات کو غیر قانونی قرار دے۔منگل کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی کے فرخ ڈار نے ایک آئینی رٹ پٹیشن کے ذریعے 70 ارب روپے کی گیس چوری کے اقدامات کو چیلنج کیا ہے ۔
درخواست میں وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل ،وزارت کابینہ،وزارت خزانہ اور چیئرمین اوگرا کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ چیئرمین اوگرا کو حکومت کے مفادات کا تحفظ کرنے کی بجائے عوامی مفادات کا تحفظ کرنے کا پابند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں ۔(جاری ہے)
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ وزارت پٹرولیم کی ای سی سی اجلاس میں وزارت پٹرولیم یو ایس جی کی شرح 4.5 فیصد سے بڑھا کر 9 فیصد کرنے کی سمری پیش کی گئی تھی جس پر اوگرام کی جانب سے اختلافی نوٹ تحریر نہیں کئے گئے ۔
اوگرا حکام 2011 سے2015 تک 4.5 فیصد مقرر کی گئی تھی ۔یو ایس جی کی شرح کو سپریم کورٹ نے 11 فیصد کرنے سے روک دیا تھا لہذا حکومت 70 ارب روپے کی گیس چوری کے اقدامات کو قانونی طور پر جائز قرار دیکر عوام کے بنیادی حقوق کو پامال کررہی ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان یکم مئی کو یوم مزدورکے موقع پر بند رہے گا
-
پاکستان اور آسٹریا کے درمیان تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات کی ضرورت ہے‘چوہدری شافع حسین
-
گوادرسے قراقرم کی چوٹیوں تک موٹروے پولیس کو تعینات کیا جائے گا‘ عبد العلیم خان
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال کا پہلا دورہ،ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح،نیا آئی سی یونٹ بنانے کا اعلان
-
صدرمملکت سے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ملاقات ، مختلف امورپر تابدلہ خیال
-
مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، ا ٓگے چل کر مہنگائی میں مزید کمی ہوگی
-
وزیراعظم کی ڈبلیو ای ایف کے خصوصی اجلاس کے موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم سے ملاقات
-
اسحاق ڈار کی بطور ڈپٹی وزیراعظم تقرری انکی صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہی: ایازصادق
-
جج شاکر اللہ کے بازیابی آپریشنز میں 6 دہشتگرد مارے گئے
-
شرح سود میں کمی نہ ہونے کا نتیجہ، اسٹاک مارکیٹ بدترین مندی کا شکار ہو گئی
-
جرمنی: بغاوت کے مقدمے میں ملزمان کے خلاف سماعت کا آغاز
-
آئندہ بجٹ میں کسانوں، مزدوروں اور طالب علموں کے لیے بڑے پیکج لائیں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.