2015 ء قومی ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا، عوام صلاحتیں ملک کو عظیم معاشی قوت بنانے کیلئے صرف کریں،اسفن یار بھنڈارا

منگل 30 دسمبر 2014 17:33

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین۔ 30دسمبر 2014ء) رکن قومی اسمبلی اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما اسفن یار بھنڈارا نے کہا ہے کہ سال 2015 ، ملک میں امن و امان ،سیاسی استحکام اور ترقی کا سال ثابت ہوگا۔ گذشتہ برس کی تلخ یادوں اور غلطیوں سے سبق سیکھ کر ہمیں ملک میں فرقہ وارانہ مذہبی ہم آہنگی ، قومی اتحاد، یکجتہی اور امن و سلامتی کے لئے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اپنا مثبت اورفعا ل کردار ادا کرنے کا عہد کرنا چاہے۔

انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں نئے سال کے موقع پر ایک دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔ اسفن یار بھنڈار ا نے کہاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنانے اور ترقیافتہ ملکوں میں صف میں لانے کے لئے وزیر اعظم پاکستان محمد نواز شریف اور وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف قومی ترقی کے انقلابی ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں اور اربوں روپے کی لاگت سے میگا پراجیکٹس کی تکمیل سے پاکستان کے عوام کو جدیدترین سہولیات میسر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکومت کی بزنس فرینڈلی پالیسیوں سے ملک میں ریکارڈ بیرونی سرمایہ کاری ہو رہی ہے جس میں عوامی جمہوریہ چین اور ترقی سرفہرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ نئے سال کے موقع پر قوم میں مایوسی پھیلانے اور معاشی ترقی کا عمل روکنے کے بجائے تعمیر و ترقی کے عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے اوراپنی تمام تر صلاحتیں پاکستان کو عظیم معاشی قوت بنانے کے لئے صرف کرنے کا عزم کرنا چاہیے ۔

اسفن یار بھنڈارا نے کہاکہ سیاسی اور عسکری قیادت پاکستان سے دہشت گردی اور انتہاء پسند ی کی لعنت کا مستقل خاتمہ کرنے کے لئے پرعزم ہے اور سال 2015 ء میں عوام کو دہشت گردی کے عفریت سے مکمل چھٹکارا حاصل ہوجائے گا۔ تقریب کے دوران وطن عزیز کے خوشحالی مستقبل ، ترقی اور عوامی خوشحالی کی دعائیں مانگی گئیں۔

متعلقہ عنوان :