پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ ”جگا ٹیکس“ہے،اپوزیشن کاحکومت سے یہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ،قومی اسمبلی کے اجلاس سے پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ کا واک آؤٹ،حکومت سیلز ٹیکس جو درحقیقت جگا ٹیکس ہے وہ واپس لے، پارلیمنٹ کسی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانے گی ،خورشید شاہ
جمعرات 1 جنوری 2015 18:51
اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء ) اپوزیشن نے پٹرولیم مصنوعات پرحکومت کی طرف سے جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کو ”جگا ٹیکس“ قرار دیتے ہوئے اسے فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا ہے اور اس کیخلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے پاکستان پیپلز پارٹی اور متحدہ قومی موومنٹ نے جمعرات کو واک آؤٹ کیا ۔ اس سے قبل قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا تو اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے توجہ دلاؤ نوٹس پر بات کرتے ہوئے حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات میں جی ایس ٹی میں پانچ فیصد اضافہ کو غیر آئینی اقدام قرار دیااور کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس جو درحقیقت جگا ٹیکس ہے وہ واپس لے، پارلیمنٹ کسی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانے گی ۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں جب پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا تھا تو اس وقت آج کی حکومتی پارٹی جو اپوزیشن بینچوں پر تھی شور مچایا کرتی تھی لیکن اب انہوں نے ہی جی ایس ٹی میں اضافہ کرکے قوم دشمنی کا ثبوت دیا ہے ۔(جاری ہے)
پٹرولیم مصنوعات کے حوالے سے حکومت کا موقف رہا ہے کہ قیمتوں کا تعین اوگرا کرتی ہے اس میں حکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے اب عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے قیمتوں میں کمی کا فیصلہ اوگرا کی بجائے حکومت کررہی ہے اور سارا کریڈٹ خود ہی لے رہی ہے اب پارلیمنٹ اور پاکستانی عوام کیسے مانیں کہ حکومت عوام کو ریلیف دے رہی ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں عالمی منڈی میں پٹرولیم کی قیمتیں بڑھنے کی وجہ سے ان کی قیمتوں میں اضافہ ضرور کیا لیکن ساتھ ہی 35لاکھ پنشنرز کی پنشن میں اضافہ کیا ، ملازمین کی تنخواہیں 120فیصد تک بڑھائیں تاکہ لوگوں کو ریلیف مل سکے حکومت ایک طرف چار سے پانچ روپے پٹرولیم کی قیمتیں کم کررہی ہے تو دوسری جانب جی ایس ٹی لگا کر وہی ریلیف واپس لے لیاجاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت بائیس ملین ٹن پٹرول درآمد کرتی ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم کی قیمتیں کم ہونے اور جی ایس ٹی میں اضافہ سے حکومت کو 110ارب روپے کا ریونیو حاصل ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں سیلز ٹیکس جو درحقیقت جگا ٹیکس ہے وہ واپس لے، پارلیمنٹ کسی غیر آئینی اقدام کو نہیں مانے گی، اس پارلیمنٹ اور آئین کے تحت ہم نے حلف لیا ہے یہ پارلیمنٹ عوام کو ریلیف دلانے میں اپنا کردار ادا کرے ۔ انہوں نے اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم اور وزراء کی عدم دلچسپی پر سخت تنقید کی اور کہا کہ جب حکمرانوں کو اپنا اقتدار جاتا نظر آرہا تھا تو غیر معمولی حاضری ہوتی تھی آج ایوان کو چلانے کیلئے حکومتی اراکین کی تعداد بھی پوری نہیں ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس میں اضافہ کے حکومتی فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی واک آوٹ کرتی ہے جس پر خورشید شاہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایوان سے چلے گئے جس کے بعد ایم کیو ایم کے اراکین بھی پیپلز پارٹی کا ساتھ دیتے ہوئے ایوان سے واک آؤٹ کرگئے ۔ اس موقع پر اپوزیشن اراکین حکومت مخالف نعرے بازی بھی کرتے رہے ۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.