پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے درد سر بن گئی ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں اکثرپٹرول پمپس نے فروخت بند رکھی ،کھلے پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ،کئی مقامات پر پرانی قیمتوں پر فروخت جاری رہی ‘ ذرائع
جمعرات 1 جنوری 2015 19:16
لاہور/ فیصل آباد/قصور /گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتاز ترین ۔ 1جنوری 2015ء) حکومت کی طرف سے سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کیلئے درد سر بن گئی ،لاہور سمیت مختلف شہروں میں اکثرپٹرول پمپس بند رہے جبکہ کھلے پٹرول پمپس پر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں ۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد گزشتہ روز لاہور کے مختلف مقامات پر پیٹرول نایاب ہو گیا جسکے باعث شہریوں کو شدید اذیت کا سامنا کرنا پڑا تاہم شہر میں کھلے ہوئے پمپس پر پیٹرول کے حصول کے لئے شہری گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی قطاریں بنائے کھڑے رہے ۔
ذرائع کے مطابق کئی پٹرول پمپس نے بورڈ پر کمی کے بعد نئی قیمتیں تو آویزاں کر دی تھیں تاہم قیمتوں میں کمی نہ کی گئی ۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی پیشگی اطلاعات پر پٹرول پمپس مالکان نے آئل کمپنیز سے پٹرول نہیں منگوایا جس کی وجہ سے قلت پیدا ہوئی ۔فیصل آباد، گوجرانوالہ، قصور سمیت دیگر کئی شہروں میں بھی پیٹرول کی مصنوعی قلت سے عوام کو شدید مشکلات درپیش رہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.